?️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف عدالتی کاروائی اور متعدد الزامات عاید کیا جانا یوکرین کی ایک کمپنی سے موجودہ صدر کے خاندان کی رشوت خوری سے رائے عامہ کو ہٹانے کی کوشش ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق 37 الزامات کا سامنا کرنے والے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع میں کہا کہ میرے خلاف مقدمات اس لیے عائد کیے جا رہے ہیں تا کہ یوکرین کی توانائی کمپنی سے بائیڈن خاندان کی رشوت ستانی سے عوام کی توجہ ہٹائی جا سکے ۔
انہوں نے اس بارے میں کہا کہ وہ جاسوسی اور حقیقی جرم سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے میرے اوپر فرد جرم عائد کی ہے تاکہ یوکرین کی کمپنی سے بائیڈن فیملی کوملنے والی 5 ملین ڈالر کی رشوت کے بارے میں کوئی بات نہ کرے۔
ٹرمپ کے مطابق ان کے خلاف الزامات مکمل سیاسی ہیں جو آنے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت اور ایک بار پھر ووٹ اور انتخابی نتائج چرانے کی کوشش ہے۔
ٹرمپ کا خیال ہے کہ جو بائیڈن نے 2020 کا صدارتی انتخاب دھوکہ دہی سے جیتا ہے،امریکہ کے سابق صدر، جن کے خلاف ان دنوں عدالتی دباؤ میں شدت آئی ہے، نے یہ بھی کہا کہ آج ہم اپنے ملک کی تاریخ میں طاقت کے بدترین اور گھناؤنے استعمال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور یہ صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت کا یوم آزادی برطانیہ اور یورپ میں کیسے منایا گیا؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ اور یورپ کے متعدد شہر منگل15اگست کو بھارت کے
اگست
بائیڈن کا نیتن یاہو کو ایک اور حکم
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: دیر سے ہی سہی لیکن آخرکار آج امریکی صدر جو
دسمبر
سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ایک دکھاوا ہے، جرمنی میں ہونے والی تحقیق نے اہم انکشاف کردیا
?️ 3 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والی نئی تبدیلیوں کے حوالے
جولائی
موساد کے سربراہ نے کس عرب ملک کا خفیہ دورہ کیا؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے سربراہ کے
نومبر
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی۔ بیرسٹر عقیل ملک
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل
ستمبر
نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ ایاز صادق
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف
مئی
سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کا چیف جسٹس کو خط، خالی اسامیوں پر فوری تعیناتی پر زور
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز
اکتوبر
اردگان کلی خارجی سیاست میں کیا تبدیلی آئی ہے؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کی حمایت نے
جولائی