سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے گیارہ ستمبر2011 میں ہونے والے حملوں کی خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے کا حاکم جاری کر دیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے11ستمبر2011 کو ورلڈ ٹریڈسینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کاحکم دے دیا ہے، امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنے کے حکم نامے پردستخط کردیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنے کے جائزے کی نگرانی کریں۔
ان کا کہنا تھا ہمیں2977 بیگناہ لوگوں کے خاندانوں کے دردکو نہیں بھولنا چاہیے۔ یہ لوگ امریکہ کی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارے گئے ہیں۔ایگزیکٹو آرڈر محکمہ انصاف اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی11ستمبرکی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کے ڈی کلاسیفیکیشن ریویوکی نگرانی کریں۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں حملہ کرنے والے 19 دہشت گردوں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ سعودی عرب اب تک 11 ستمبر سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لانے کی مخآلفت کرتا رہا ہے۔