?️
سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نجی گفتگو میں صیہونی وزیر اعظم کو برا آدمی کہہ کر خطاب کرتے ہیں۔
پولیٹیکو نے میگزین ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے نجی گفتگو میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایک برا آدمی قرار دیا۔
پولیٹیکو کے مطابق، بائیڈن کی اہم تشویش یہ ہے کہ نیتن یاہو امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بعد امریکی ہتھیار اور فوجی اس آپریشن میں حصہ لیں گے،ایسی جنگ جس کا نوجوان ووٹروں میں بائیڈن کے انتخابی ووٹوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔
پولیٹیکو کے مطابق بائیڈن اعلانیہ طور پر ایسا نہیں کہیں گے لیکن انھوں نے ایسے اشارے دکھائے ہیں کہ وہ فلسطینی حامی کارکنوں کی شکایات کو سن رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال بائیڈن کا فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کاروائیاں کرنے والی بستیوں (مغربی کنارے میں) کی روک تھام کرنے کا حکم ہے۔
لیکن وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری اینڈریو پِٹس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بائیڈن نے ایسے تبصرے نہیں کیے اور بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان نجی طور پر دیرینہ اور قابل احترام تعلقات ہیں۔
گزشتہ ہفتے، جو بائیڈن نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے متعدد صہیونی آباد کاروں پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا اور ان میں سے چار کو بلیک لسٹ کر دیا۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آباد کاروں کے تشدد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور صیہونی فوج کے جبر و تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایکس بیس پر ایک پیغام میں اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ زیادہ تر آباد کار قانون کی پاسداری کرنے والے ہیں اور ان کی ایک بڑی تعداد ان دنوں ریزرو فوجیوں کے طور پر لڑ رہی ہے۔
انہوں نے فلسطینی شہریوں کو قانون شکن قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تل ابیب قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کہیں بھی کارروائی کرسکتا ہے ، اس سلسلے میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر اتمار ین گوئیر نے بھی بائیڈن کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کیا اور X پر اپنے پیج پر لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ مغربی کنارے کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن اسرائیلی شہریوں اور بہادر آباد کاروں کے بارے میں غلطی کر رہے ہیں فلسطینی آباد کاروں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور ان پر پتھروں سے حملہ کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنگ کی پشت پناہی بھی اور صلح کی باتیں بھی؛امریکی عجیب منافقت
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے عالمی رائے عامہ کی آنکھوں میں
اکتوبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر عمر عبداللہ کے بیان کی مذمت
?️ 14 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی
جنوری
ڈسکوز کو بجلی صارفین سے 69 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں
ستمبر
ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف کا اپنے ملک کے دشمنوں کو خطرناک انتباہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواد کے سربراہ نے ایران کے دشمنوں کو انبتاہ
جون
اقتدار چھننے کے بعد نیتن یاہو کی ذلت میں شدید اضافہ، بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
?️ 21 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق انتہا پسند وزیر اعظم بنجمن
جون
فلسطین کے امریکی مسلم حامیوں نے نینسی پیلوسی کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی مسلمانوں کے ایک گروپ نے ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر
جنوری
اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ملین مارچ کا انعقاد، متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت
?️ 29 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں
مئی
سعودی عرب کا پیرس میں زیر حراست سعودی شہری کے لیے معاوضے کا مطالبہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ
دسمبر