?️
سچ خبریں: بائیڈن کی عجیب و غریب جاری حرکتیں ہیں ،اس بار وہ ہوائی میں ماؤئی آگ کے متاثرین کی یادگاری تقریب میں سو گئے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ہوائی میں ماؤی آگ کے متاثرین کی یادگاری تقریب کے دوران سو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بائیڈن دوبارہ صدر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
اس خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بائیڈن نے سو کر ماؤئی آگ کے متاثرین کو یاد کیا، قبل ازیں پریگوگین (کمانڈر ویگنر) کی بغاوت کے نتائج کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ پیوٹن عراق میں جنگ ہار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن کی غلطیوں کی ایک طویل تاریخ ہے، کچھ عرصہ قبل ہندوستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے ہندوستانی قومی ترانہ بجانے کے دوران اپنے دل پر ہاتھ رکھا اور جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے آہستہ آہستہ اپنا ہاتھ اپنے سینے سے نیچے کرلیا۔
مزید پڑھیں: جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام
اپنی عجیب و غریب حرکات اور تقریروں سے امریکی اور عالمی میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے والے امریکہ کے 80 سالہ صدر نے ایک بار انگلینڈ کی ملکہ کے بارے میں کہا کہ خدا ملکہ کو اپنے امان میں رکھے،بائیڈن نے ملکہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اس وقت کیا ہے جب وہ اس دنیا سے جا چکی تھیں۔
مشہور خبریں۔
فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اسے سیاست میں مت گھسیٹیں: ترجمان پاک فوج
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس
فروری
صیہونی فوجی خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد
اگست
یمنی تیل کی آمدنی کے 9.5 بلین ڈالر کی چوری
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر تیل نے 5 سال
جولائی
ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکی جائیں: سندھ وزیر اعلیٰ
?️ 3 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری
جون
جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین
اکتوبر
فرانسیسی صدر اولمپک گیمز کو یوکرین جنگ سے کیسے جوڑ رہے ہیں؟
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں
مارچ
امریکہ کی عظمت بحال کرنے کا نعرہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟صیہونی اخبارات کا تجزیہ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی اخبارات نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی اور
نومبر
بائیڈن کا صیہونیوں اور یوکرین کے لیے نیا تحفہ
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جو بائیڈن امریکی
اکتوبر