سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ٹرین میں مزید عرب ممالک کو شامل کرنے پر آمادہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر جیرڈ کشنر نے ٹرمپ کے دور صدارت میں ہونے صیہونیوں کے ساتھ دیگر ممالک کے تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط ہونے کے دو سال مکمل ہونے پر ایک تقریر میں کہا کہ کچھ عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان دوستی کروانے میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کامیاب ہوئی تاہم وہ مزید عرب ممالک کو اس ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر آمادہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کشنر نے کہا کہ ٹرمپ کی صدارت کے دوران انہوں نے ابراہیم نامی معاہدے میں شامل ہونے کے خواہاں چھ دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کی،انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ موجودہ امریکی حکومت اس مسئلے پر توجہ دے گی کیونکہ جب عربوں اور اسرائیل کے درمیان تنازع ختم ہوگا تو خوشحالی اور امن کا دور آئے گا۔
کشنر نے ٹرمپ کے دور صدارت میں عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ سرمایہ کاری لوگوں کو جمع کرنے کا محرک ثابت ہوسکتی ہے۔