ایک مہینے میں 4 امریکی فوجیوں کی خودکشی

خودکشی

?️

سچ خبریں:پینٹاگون کے لیے ایک تشویشناک اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ الاسکا میں ایک فوجی اڈے پر خودکشی کے باعث گزشتہ ماہ چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے چار فوجیوں نے گذشتہ ماہ الاسکا کے ایک فوجی اڈے پر خودکشی کر کے اپنی جان دے دی، ملٹری ویب سائٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار کافی حد تک تشویشناک ہیں کیونکہ فوجی منصوبہ سازوں اور قانون سازوں نے وہاں دور دراز امریکی اڈوں پر ذہنی صحت کی سطح کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الاسکا میں 6 امریکی فوجیوں کی خودکشی کی خبریں سامنے آئی تھیں، رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی حکام نے بحران سے نمٹنے کے لیے ذہنی صحت کی لازمی جانچ سمیت کئی اقدامات کیے ہیں لیکن فوجیوں میں خود کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

خودکشی

متعدد امریکی فوجیوں کے مطابق الاسکا میں ان فوجیوں کی خودکشی کا معاملہ زیر تفتیش ہے،کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں سروس کے بہت مشکل حالات ہیں، فوج نے ان اڈوں کو خراب آب و ہوا کے طور پر بیان کیا جہاں سردی 50 ڈگری فارن ہائیٹ سے نیچے پہنچ جاتی ہے جو فوجیوں کی ذہنی صحت پر تیزی سے اثر انداز ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج میں کچھ لوگوں نے بہت سے مسائل کا حوالہ دیا ہے، جن میں سخت کمانڈر اور بھاری تربیتی شیڈول شامل ہیں،ایک فوجی جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا، نے خودکشی کرنے والوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرا دوست تھا اور اس کی یونٹ کے لیے حالات بہت خراب تھے،صورتحال چونکا دینے والی تھی۔

کئی سینئر فوجی حکام نے کہا کہ جن فوجیوں کو طرز عمل سے متعلق صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے انہیں بعض اوقات ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کے لیے ایک ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ تفریحی اور ورزشی مراکز میں بھی عام طور پر ملازمین کی کمی ہوتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے:  وزیراعظم

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ

وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور

?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی

کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت کے سامنے اہم تجاویز

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر

کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی تصاویر آویزاں کردی گئیں

?️ 21 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، یہ وہ نعرہ ہے جو

امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے:تیونس کے صدر

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ کے امور مشرق قریب

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:سرزمین فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک میں قیدیوں، زخمیوں اور شہداء

اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ

ہم انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ای وی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے