🗓️
سچ خبریں: نیوز میڈیا نے آج جمعرات کو ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کے اس ملک کے دارالحکومت میں ایک انتخابی ریلی کے دوران قتل ہونے کی خبر دی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے مقامی میڈیا نے ایکواڈور کے دارالحکومت میں ایک انتخابی ریلی کے دوران اس ملک کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ویاسینسیو کے قتل کی خبر دی۔
ان ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس قاتلانہ حملہ میں ویاسینسیو ہلاک ہو گئے گیا نیز اجتماع میں موجود کئی دوسرے لوگ زخمی ہوئے،رپورٹ کے مطابق ان کی موت سر میں تین گولیاں لگنے سے ہوئی۔
ان کی مہم کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ Viavicencio کو ایک نامعلوم شخص نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:2021 میں لاتینی امریکہ امریکی خواب کو مٹانے کے لئے چند قدم
ایکواڈور کے موجودہ صدر نے بھی اس صدارتی امیدوار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس جرم کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
ایکواڈور کے صدر نے اس ملک میں اس تباہ کن مسئلے کی تحقیقات کے لیے ایکواڈور کے سکیورٹی حکام کے ساتھ اجلاس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم اس جرم کے مرتکب افراد کو سخت ترین سزا دیں گے۔
ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کے قتل کے بعد اس ملک کے صدر نے پورے ایکواڈور میں 60 روزہ ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ہنگامی حالت آج سے شروع ہو جائے گی اور ایکواڈور کے شہریوں اور صدارتی انتخابات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کو پورے ملک میں تعینات کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، مزید کئی افراد جاں بحق
🗓️ 3 ستمبر 2022سکھر:(سچ خبریں)سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلاب گزرا اور منچھر جھیل
ستمبر
شام پر قابضین اپنے فضول حملے کیوں جاری رکھے ہوئے ہیں؟
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:شام پر حالیہ حملوں کے دوران اس ملک کے جنوبی علاقوں
دسمبر
پاکستانی فنکاروں کی نئے سال کی آمد پر مداحوں کو مبارکباد
🗓️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی نئے سال کا
جنوری
شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
🗓️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے
جون
بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل
🗓️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام
فروری
حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی قبضے سے بچایا ہے:بیروت علماء بورڈ
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت کے علمائے کرام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی
جولائی
ایران کے صبر کا پیمانہ کیونکر لبریز ہو گیا؟
🗓️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: عربی زبان کی ایک نیوز ویب سائٹ نے آپریشن ٹرو
اپریل
پاکستان بہت جلد علاقے کا لیڈر بنا جائے گا
🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان70 کی
دسمبر