ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران

ایٹمی

🗓️

سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے سے متعلق مثبت پیغامات موصول ہوئے ہیں تاہم اس معاہدے کو بحال کرنے کے لیے عملی طور پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں اپنے قیام کے دوران مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے اپنی ملاقاتوں اور مذاکرات کے موضوعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملاقاتوں میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اچھے سمجھوتے کے حصول کے لئے امریکہ کو جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ کوئی اچھا اور پائیدار سمجھوتہ طے پا سکے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی فریق نے بارہا یہاں تک کہ حال ہی میں پھر اعلان کیا ہے کہ وہ اچھے سمجھوتے کا عزم رکھتا ہے اور اس سلسلے میں سنجیدہ بھی ہے جبکہ ہم نے ان کو صراحت کے ساتھ بتا دیا ہے کہ اگر سمجھوتہ چاہتے ہو تو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نیک نیتی اور عزم و ارادے کو عملی طور پر ثابت کرو۔

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اسی طرح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس سال کے اجلاس کے بارے میں بھی کہا کہ اس اجلاس میں صدر ایران کی جانب سے دو ٹوک گفتگو، صراحت کلام کے انتخاب اور دنیا میں چند قطبی نظام کے قیام پر تاکید نیز یک جانبہ اور خودسرانہ اقدامات پر تنقید کو اجلاس کے شرکا نے خاص توجہ دی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی موجودہ حکومت کی متوازن پالیسی کے پیش نظر پانچوں براعظموں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کئے جانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ دو طرفہ موضوعات پر گفتگو کے علاوہ ایران کے نقطہ نظر اور موقف پر روشنی ڈالی جا سکے،حسین امیر عبداللہیان جو ایرانی صدر کے ساتھ نیویارک کے دورے پر گئے اور اب بھی وہاں موجود ہیں، نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں میں ایران کے مو قف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس درمیان ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے سلسلے کے دوران متحدہ عرب امارات، ایریٹیریا اور یوگینڈا کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ملاقات کی، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد سے ہونے والی ملاقات میں ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 

مشہور خبریں۔

یمنی آپریشن کے بعد UAE کی صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل

🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: ابوظہبی کو نشانہ بنانے والے عظیم آپریشن طوفان آف یمن کے

بھارت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے

🗓️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری

🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ان ہی کے وزیر سوتے رہے

🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلازم سرور

غزہ جنگ میں بی بی سی نے ظالم کا ساتھ دیا یا مظلوم کا؟ بی بی سی نامہ نگاروں کی زبانی

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: بی بی سی نیوز چینل کے متعدد صحافیوں نے ایک

فلسطین کے خلاف تل ابیب اور فیس بک کے باضابطہ تعاون کا انکشاف

🗓️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک فیس بک کے ساتھ شن بیٹ کے

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نیا تنازع ؛ کم از کم 90 فوجی ہلاک

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امن قائم کرنے کی کوششوں کے باوجود آذربائیجان اور آرمینیا کے

امریکہ کا اپنے شہریوں کو یوکرائن سفر نہ کرنے مشورہ

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ نے یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے