ایمرجنسی کو فوری طور پر ختم کیا جائے؛یورپی یونین کا میانمار کے فوجی حکام سے مطالبہ

ایمرجنسی

?️

سچ خبریں:یوپی یونین نے میانمار میں جاری ایمرجنسی میں توسیع کے اعلان کے بعد اس ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپین یونین نے میانمار میں جاری ایمرجنسی ختم کرنے اور ملک میں سویلین حکومت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے، یورپین یونین نے یہ مطالبہ میانمار میں حکمران جنرل من آنگ ہیلنگ کی جانب سے ملک میں جاری ایمرجنسی میں اگست 2023 تک اضافے کے اعلان کے بعد کیا۔

اس سلسلہ میں یورپین یونین کی ترجمان نبیلہ مصرالی نے یونین کی جانب سے میانمار کے فوجی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر ون منٹ، اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی اور اس قبضے کے دوران گرفتار افراد کو فوری طور پر اور بلامشروط رہا کریں۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری 2021 کو اقتدار پر قبضہ کر کے جمہوری صدر اور آنگ سان سوچی کو بے دخل کر دیا تھا او رپورے ملک میں ایمر جنسی نافذ کردی جو آج تک جاری ہے نیز اب میں اضافہ بھی کر دیا ہے،یادرہے کہ اس ملک میں فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد عوامی سطح پر کئی دن تک فوج کے خلاف مظاہرے ہوئے جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

مشہور خبریں۔

عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں اہم بیان

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس ملک میں تعینات فلسطینی سفیر

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری، امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

?️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی

فوجی مذاکرات میں پیش رفت کے لیے صنعاء کی تین شرطیں

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی ملٹری کمیٹی جو اس

غزہ کی صورتحال،یورپی یونین کی زبانی

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ کی

امریکہ افغانستان میں منجمد اثاثے جاری کرے: سینئر طالبان عہدیدار

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:   طالبان کے نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر نے کہا کہ افغانستان

آتشیں اسلحے پر قابو پانے کے لیے کئی ہزار امریکیوں کے مظاہرے

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کی تعداد میں اضافہ اور

صہیونی حکام کے استعفوں کی لہر

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ میں تل ابیب کے اہداف کی

عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے اپوزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے