ایمرجنسی کو فوری طور پر ختم کیا جائے؛یورپی یونین کا میانمار کے فوجی حکام سے مطالبہ

ایمرجنسی

سچ خبریں:یوپی یونین نے میانمار میں جاری ایمرجنسی میں توسیع کے اعلان کے بعد اس ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپین یونین نے میانمار میں جاری ایمرجنسی ختم کرنے اور ملک میں سویلین حکومت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے، یورپین یونین نے یہ مطالبہ میانمار میں حکمران جنرل من آنگ ہیلنگ کی جانب سے ملک میں جاری ایمرجنسی میں اگست 2023 تک اضافے کے اعلان کے بعد کیا۔

اس سلسلہ میں یورپین یونین کی ترجمان نبیلہ مصرالی نے یونین کی جانب سے میانمار کے فوجی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر ون منٹ، اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی اور اس قبضے کے دوران گرفتار افراد کو فوری طور پر اور بلامشروط رہا کریں۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری 2021 کو اقتدار پر قبضہ کر کے جمہوری صدر اور آنگ سان سوچی کو بے دخل کر دیا تھا او رپورے ملک میں ایمر جنسی نافذ کردی جو آج تک جاری ہے نیز اب میں اضافہ بھی کر دیا ہے،یادرہے کہ اس ملک میں فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد عوامی سطح پر کئی دن تک فوج کے خلاف مظاہرے ہوئے جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے