ایران کے ساتھ مل کر امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے: حزب اللہ

صیہونی

?️

سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا مذہبی اور عربی اصولوں نیز فلسطینی کاز کے ساتھ غداری ہے۔
لبنان میں حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا مذہبی ، عربی اصولوں اور فلسطینی مقصد کے ساتھ غداری ہے کیونکہ اس حرکت کے سائے میں عالم اسلام کے مرکزی مسئلے کو ترک کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا صیہونی حکومت کی قابضانہ پالیسیوں کو سبز روشنی دکھانا ہے اور اس حکومت کو قانونی حیثیت دیتا ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جوممالک صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں داخل ہوئے ہیں انھیں آخر کار افسوس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ جس طرح فلسطینی عوام صدی ڈیل کے معاہدے کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے اسی طرح وہ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو بھی ناکام بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ ہم سب کو امریکی منصوبے اور صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں مزاحمت کے محور پر کھڑا ہونا ہوگا، لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے یاد دلایاکہ مزاحمت کے محور میں ہر ایک کو مختلف صلاحیتوں کے حصول کے لئے کام کرنا چاہئے اس لیے کہ ایک طرف ہم عرب اصولوں اور عرب ممالک کی آزادی کی ضرورت کے پابند رہیں اور دوسری طرف ایران ، امام خمینی ، امام خامنہ ای ، انقلابی محافظوں ، ایرانی قوم اور دوسری اسلامی قوموں کے ساتھ اسلام کے حامیوں کی حیثیت سے اسلامی ممالک امریکہ اور صیہونی منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

 

مشہور خبریں۔

شام کی عرب لیگ میں واپسی سے امریکہ اور یورپ کا بڑا نقصان

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:ان دنوں مغربی میڈیا شام کی عرب لیگ میں واپسی کو

داعش کے خلاف تاریخی فتح، عالمی خطرے کے خلاف انسانیت کی فتح تھی:عراقی وزیر اعظم

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے داعش کے خلاف

آئین تسلیم نہ کرنے والےلوگوں سے جنگ جارہی رہے گی:فواد چوہدری

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان

اسٹاک ایکسچینج میں 877 پوائنٹس کی زبردست تیزی، پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور

?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے

19 کروڑ پاؤنڈ کیس: اتنی بڑی ’گرینڈ کرپشن‘ کی مثال نہیں ملتی، عرفان قادر

?️ 31 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا

شام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں شامی مندوب کا شدید ردعمل

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے قصی الضحاک نے شام میں

اور کوئی اور سرزمین نہیں؛ فلسطینی مزاحمت کی عالمی پہچان  

?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی دستاویزی فلم لا توجد أرض أخرى (کوئی اور سرزمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے