سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے اسلامی نے دین اور سیاست کے الگ ہونے پر مبنی مغربی ممالک کے نظریے کو غلط کر دکھایا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایران بھر کے آئمہ جمعہ و جماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلامی نے دین و سیاست کی جدائی کے نظریے کو جو مغربی تمدن کی شناخت کا مرکزی نقطہ تھا، باطل کر دیا ہے، آپ نے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔
رہبرانقلاب نے کہا کہ ایران نے اسلامی جمہوریت کے نعرے کو نہ صرف زندہ رکھا ہے بلکہ وہ اپنی ترقی و پیشرفت کی منزلیں طے کرکے، دین و سیاست کو ناسازگار بناکر پیش کرنے کی طویل مغربی کوششوں کے سامنے مضبوط رکاوٹ بن گیا ہے۔
آپ نے امریکہ کو صیہونیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کا شوکیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی طاقتوں کا مافیا جس میں صیہونی اور صیہونی سرمایہ دار سر فہرست ہیں، جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسلامی جمہوریہ نظام پر ضربیں لگانے کی مسلسل ناکام کوشش کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک انہیں اس سلسلہ میں کامیابی نہیں ملی ہے اور نہ ہی اس کے بعد بھی وہ اپنے عزائم میں کامیاب ہو سکیں گے۔