سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھے گا کیونکہ یہ دستیاب آپشنز میں سے ایک بہترین آپشن ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے آج (منگل کو) ویانا مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں متبادل کے دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاملے پر سفارت کاری کو بہترین آپشن قرار دیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ جوہری مذاکرات میں واپس آنے کے لیے ایران کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھے گا کیونکہ یہ دستیاب آپشنز میں سے ایک بہترین آپشن ہے۔
انڈونیشیا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو امریکہ متبادل تیار کر رہا ہے،روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق بلنکن نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ متبادلات پر فعال طور پر بات چیت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جلینا پورٹر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ کرنا قبل از وقت ہے کہ آیا ایران کا نقطہ نظر مزید تعمیری ہو گیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدہ دار نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ میں یہ کہوں گا کہ ہماری ترجیح ان تمام فریقوں کے ساتھ ان مذاکرات کو تعمیری طور پر بحال کرنا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاسداری کے لیے تیز رفتار اور باہمی واپسی کو حاصل کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کے خواہاں ہیں۔