🗓️
نیویارک یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ کرنا اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگا۔
نیویارک یونیورسٹی کے سنٹر فار ورلڈ افیئرز میں بین الاقوامی تعلقات کے ریٹائرڈ پروفیسر ایلون بین میئر جنہوں نے 20 سال سے زائد عرصے سے بین الاقوامی مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کے علوم پڑھائے ہیں، نے تل ابیب کے ایران پر حملے کے حوالے سے لکھا ہےکہ ایران کے ساتھ نئے معاہدے کی کامیابی یا ناکامی سے قطع نظر، اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہیے اوراس سلسلہ میں حکمت عملی تیار کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
انھوں نے ایران کے خلاف صیہونی رہنماؤں کی زبانی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی بار بار دھمکیاں، چاہے ویانا مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، ایک مکمل تباہی کا نسخہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ نفتالی بینیٹ کا یہ استدلال کہ اسرائیل کسی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا غلط ہے کیونکہ اسرائیل تنہا اس بات کا تعین کرتا ہے کہ اس کی قومی سلامتی کے لیے کیا بہتر ہےجبکہ ممکنہ اسرائیلی حملے کی پیچیدگی اور اس کےدور رس نتائج کے پیش نظر، ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کا واحد مناسب طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی تنازع کو ختم کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا یوم سیاہ پر صوابی میں پاورشو: بیرسٹر گوہر کا ملک کیلئے دانشمندانہ فیصلے کرنے کا مشورہ
🗓️ 9 فروری 2025صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر
فروری
امریکی سفارتخانے ہماری مذہبی اقدار کی خلاف ورزی نہ کریں: عرب پارلیمنٹ
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ نے عرب ممالک میں امریکی سفارت خانوں
جون
مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی
دسمبر
کیا نیتن یاہو صیہونی حکام سے بات نہیں کرتے!؟
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام کے درمیان اختلافات کے دائرے
مارچ
عراق میں امن کی بحالی سے سعودی میڈیا پریشان
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:عراق میں کرفیو کی منسوخی اور اس ملک بالخصوص بغداد اور
اگست
اگلے 6 ماہ میں ہمیں اپنے اور یوکرین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکہ
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سکریٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے بدھ کو کہا
جنوری
مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصروں،چھاپوں، گرفتاریوں کا سلسلہ تیز
🗓️ 13 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی
اپریل
ہیٹی کے صدر کے قتل پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ہیٹی کے صدر کے قتل کی
جولائی