?️
سچ خبریں: صہیونی میڈیا معاریو نے اسرائیلی تجزیہ کار آوی اشکنازی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہیکر گروپ "حنظلہ” کے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینٹ کے موبائل فون میں داخل ہونے کے واقعے کے بعد، ایران نے بلاشبہ اسرائیل بالخصوص اس کے داخلی سیکیورٹی ادارے کو انتہائی مشکل صورتحال میں لا کھڑا کیا ہے۔
اشکنازی نے کہا کہ نفتالی بینٹ ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں شاباک کی اہم شخصیات کے تحفظ یونٹ 730 کی حفاظت حاصل ہے۔ شاباک کا اس سکینڈل سے خود کو دور رکھنے کی کوشش اس معاملے میں کام نہیں آئے گی۔ شاباک ان شخصیات کے پورے سیکیورٹی سسٹم کی ذمہ دار ہے جن کی وہ حفاظت کرتا ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا چشم پوشی کی گنجائش نہیں ہے۔ نتیجتاً، ڈیوڈ زینی کی قیادت میں شاباک ناکام ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف بینٹ کا فون ہیک ہونا نہیں ہے، بلکہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ ایران مختلف طریقوں سے اسرائیل میں نفوذ کی منظم کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے سائبر سپیس کو اسرائیلی ہدفوں پر حملے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
اشکنازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس صورت حال کو غلط طریقے سے منیج کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ادارے کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ آج ایرانیوں نے نفتالی بینٹ کا فون ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، کل وہ اسرائیل کے اسٹریٹجک سسٹمز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اس وقت بہت دیر ہو چکی ہو گی۔
واضح رہے کہ صہیونی ریجم کے چینل 12 نے دو روز قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی ہیکرز نے صہیونی ریجم کے سابق وزیر اعظم "نفتالی بینٹ” کا فون ہیک کر لیا ہے۔ ہیکرز نے بینٹ کے نجی نمبرز، تصاویر اور اندرونی گروپوں سے متعلق ہزاروں گفتگوں کو لیک کر دیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے
فروری
کوپ 27 کانفرنس: ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کیلئے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق، پاکستان کا خیرمقدم
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کوپ 27 کانفرنس میں
نومبر
ٹرمپ کی اردن کو داعش اور شام جیسے انجام کی دھمکی !
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:ایک سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
فروری
لبنانی سیاستدان نے سعودی سفیر کے نئے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا
?️ 24 مئی 2022گزشتہ روز لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنان
مئی
Man Blows Himself Up On Empty Belgium Football Field
?️ 10 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے مایوسی؛ تل ابیب کی اہداف کے حصول میں ناکامی
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: علاقائی مسائل کے تجزیہ کار نے یہ بیان کرتے ہوئے
جون
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون
بھتے کی پرچیاں؛ سندھ حکومت کا وفاقی وزیر داخلہ کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ
?️ 18 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) بلڈرز کو بھتے کی پرچیوں کا معاملہ، سندھ حکومت
دسمبر