سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے ترجمان نے ایک بیان میں ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان میں ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرادانہ واقعہ پر سعودی عرب کا رد عمل
اس سلسلے میں یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے،یورپی یونین ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
اس حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی اس کاروائی سے شہریوں کا ہلاک اور زخمی ہونا افسوسناک ہے، ہمارے دل اس وقت متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،مجرموں کا احتساب ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: شہید سلیمانی نے امریکی اور صیہونی بالادستی کے ساتھ کیا کیا؟معروف عرب تجزیہ کار کی زبانی
ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ کرمان گلزار شہداء کے داخلی مقام پر 2 دھماکے دہشت گردانہ کاروائی تھی جس کے نتیجہ میں دسیوں افراد شہدا اور زخمی ہوئے ہیں۔