ایران میں گرفتار ہونے والے موساد کے جاسوسوں کی تفصیلات

موساد

🗓️

سچ خبریں:ایرانی انٹیلی جنس نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے تعلق رکھنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد اس معاملے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے صیہونی حکومت کی دہشت گرد ٹیم کی گرفتاری اور ہتھیاروں کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کیں، وزارت انٹیلی جنس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے آلۂ کاروں، دہشتگردوں اور جاسوسوں نے بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اس بیان کے مطابق صہیونی خفیہ تنظیم موساد سے وابستہ دہشتگردوں کا مقصد دفاعی صنعت کے ایک حساس مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔

رپورٹ میں آیا ہے کہ صیہونیوں نے اس مرکز کی اہمیت اور حساسیت کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تباہ کاری کے لیے انتہائی پیچیدہ طریقوں کو ڈیزائن کیا تھا، اس ٹیم کے عناصر کوملہ دہشتگرد گروپ کے رکن ہیں جنہیں اس گروپ کے سرغنہ عبداللہ مہتدی نے براہ راست اس مشن کے لیے منتخب اور موساد کی تنظیم سے متعارف کرایا تھا۔

ایران کے انٹیلی جینس اہلکاروں نے ابتدائی مرحلے میں موساد کے آپریشنل افسران کے ساتھ اس گروپ کے رابطے کو برقرار رہنے کے مقصد سے دہشت گردوں کو خاموشی سے گرفتار کیا، یہ اقدام اس ٹیم کے تمام اراکین کی شناخت اور آپریشن کے صحیح وقت کے پتہ لگانے کا باعث بنا۔

 

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں، نگران وزیراعظم

🗓️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

پنجاب کے لیے پہلے مرحلے کے لیے 21 رکنی مجوزہ کابینہ کی لسٹ تیار

🗓️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے

صیہونی حکومت کا غزہ میں شکست کا مکمل اعتراف

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حکومت کی کابینہ کے ایک سیاسی ذریعے

کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟

🗓️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی نیتن یاہو کے اس دعوے کو نہیں

صیہونی کابینہ نے رفح پر حملے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری

🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو غزہ

سوڈان امریکہ اور اسرائیل کے عظیم فریب کا شکار ہو گیا ہے: عطوان

🗓️ 19 اپریل 2023سوڈان اکتوبر 2021 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے شدید

ہم یروشلم کے مقدسات کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں: اردن

🗓️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:  اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کی سہ پہر

حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات،پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری

🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے