ایران روس ڈرون معاہدے پر صیہونیوں کی تشویش

روس

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے متعدد حلقوں اور فوج نے تصدیق کی ہے کہ اگر روس کو ایرانی ڈرونز کی فروخت کی خبر درست ہے تو صیہونی حکومت کو نئے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عربی 21 ویب سائٹ کے مطابق روس کو ایرانی ساختہ ڈرونز فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کے امکان اور اس کے ساتھ ساتھ فوجی مشنز کے لیے اس قسم کے طیاروں کے استعمال میں اضافے نے صیہونی حکومت کے عسکری حلقوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی عسکری حلقوں نے اس ممکنہ معاہدے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس معاہدے سے شام کی فضائی حدود میں اس حکومت کے طیاروں کے آپریشن کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ اس سے قبل صیہونی حکومت بغیر کسی پابندی اور رکاوٹ کے شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان رون کوخامی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ موسم گرما پرسکون رہے گا ،تاہم ہماری فوج کا مشن دفاعی ، حملے اور انٹیلی جنس سرگرمیوں کے لیے تیاری کرنا ہے، کیونکہ ہم ایک بہت ہی پیچیدہ خطے میں ہیں، اسی لیے ہم ہر جگہ دفاع اور حملے کرتے رہتے ہیں اور سکیورٹی معلومات اکٹھا کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور ماسکو سے آنے والی خبریں تل ابیب کے لیے تشویشناک ہیں، وہ بھی خاص طور پر ایسے وقت میں زیادہ پریشان کن ہے کہ یہ خبریں ترکی اور روس کے صدور رجب طیب اردگان اور ولادیمیر پیوٹن کے دورہ ایران کے عین وقت پر شائع ہوئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل کو نئی کابینہ درکار ہے؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کے اتحاد کے رہنما یائر لاپیڈ

ترکی زلزلے میں 31 ہزار ہلاک

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے نے جس کا مرکز

وزیر اعظم کی روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے شیڈول میں تبدیلی

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

داعش کا میڈیا و لاجسٹک انچارج پاکستان-افغانستان سرحد سے گرفتار

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:داعش کے اہم رہنما اور ترکی کے شہری اوزگور آلتون

غزہ جنگ کے خلاف 800 سے زائد امریکی اور یورپی حکام کا احتجاجی خط

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے 800 سے زائد حکام نے

عراقی پولیس پر داعش کا حملہ

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ کرکوک میں داعشی عناصر کے حملے میں عراقی

عراقی فوج کی داعش کے خلاف کاروائی

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی تازہ کارروائی

پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے

?️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے