سچ خبریں:بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ اور صیہونی حکومت ایران کے ڈرون ہتھیار سے اپنی تشویش اور خوف کو چھپا نہیں سکے اور بہت سے مبصرین کے مطابق یہ ہتھیار واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، ڈرون ہتھیار نہ صرف ایران کی چوکس نظر ہے بلکہ یہ ایک خاص جارحانہ اور دفاعی ہتھیار بن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون ہتھیار ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ریڈار ہے، جو خلیج فارس کے پانیوں میں امریکی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھتا ہے۔ اسرائیل اس ہتھیار کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے جبکہ امریکہ بھی اسے سٹریٹیجک خطرہ سمجھتا ہے۔
یاد رہے کہ بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ یو اے وی ہتھیار ایران کی فوجی صنعت کا ایک اہم ترین حصہ بن چکے ہیں جس میں حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی دیکھنے کو ملی ہے اور اس صنعت نے ایران کو دنیا کے صف اول کے ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔
نگرانی اور جنگی میدانوں میں اس کی تاثیر ثابت ہونے کے بعد دیگر ممالک کی جانب سے ایرانی ڈرون حاصل کرنے کی درخواست میں اضافہ ہوا ہے، وینزویلا نے دس سال پہلے سے ایرانی ڈرون بنانےکی تیاری شروع کر رکھی ہے، تاجکستان نے بھی حال ہی میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کی موجودگی کے ساتھ ایک پروڈکشن لائن کا آغاز کیا ہے۔