?️
سچ خبریں:گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے پولز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 81% ایرانی عوام اس حقیقت کے خلاف ہیں کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔
ہل میگزین میں شائع ہونے والے نئے گیلپ پولز کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک میں سے 81 فیصد اور اس سروے میں سب سے زیادہ فیصد کے ساتھ ایران کے عوام مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام کے امریکہ کے عزم سے متفق نہیں ہیں نیز ان نتائج سے ظاہر ہوا کہ عمومی طور پر 13 مسلم اکثریتی ممالک کے 72% شہری مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام میں امریکہ کی سنجیدگی سے متفق نہیں ہیں۔
عراق سمیت 13 مسلم ممالک کے شہریوں کے درمیان کیے گئے اس سروے کے نتائج کے مطابق ان ممالک کے زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ امریکہ ان کے سیاسی مستقبل کو تشکیل نہیں دے سکتا، واضح رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ20 سال پہلے صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے عراق پر امریکی حملے کے بعد امریکہ کے تئیں اس ملک کے عوام کا نقطہ نظر مثبت تھا ، تاہم 2003 میں صدام کی آمریت کے خاتمے کے بعد اس ملک کے عوام کے ہاتھوں قائم ہونے والی جمہوریت امریکیوں کے لیے تشویش کا باعث بن چکی ہے۔
سروے کے مطابق عراقی عوام میں سے صرف ایک تہائی سے بھی کم یعنی 26% کا خیال ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے جب کہ 72% کا خیال ہے کہ امریکہ جمہوریت کے قیام کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکتا۔
دریں اثنا، مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے والے امریکہ کے ساتھ اختلاف کی سب سے زیادہ فیصد ایران کی ہے جو 81 فیصد ہے نیز اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ تیونس، ترکی، مقبوضہ فلسطین اور عراق کے شہری 71 سے 78 فیصد کے ساتھ ایران کے بعد امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام سے سب سے زیادہ اختلاف رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ یمن، پاکستان، لبنان، لیبیا اور افغانستان کے شہری گیلپ پول میں 61 سے 68 فیصد کے ساتھ اس مسئلے کے خلاف ممالک کی اگلی کیٹیگری میں ہیں،دریں اثنا، اردن اور لیبیا کے 59%، شہری کویت کے 42%، اور مراکش کے 35% کے شہری مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی طرف سے جمہوریت کے قیام سے متفق نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، اویس لغاری
?️ 28 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے
دسمبر
سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کی سعودی اعلی عہداروں کے ساتھ ملاقات
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:مغربی ایشیاء میں امریکی سینٹرل کمانڈ جس کو سینٹکام کے نام
مئی
امریکی وزیر خارجہ کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے:امریکی سینیٹرز
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ کے افغانستان سے غیر ذمہ دارانہ انخلا اور واشنگٹن کے
اگست
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر
نیتن یاہو اپنے خلاف گواہوں کو راستے سے ہٹانے کے درپے
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے پہلے گواہ واللا نیوز
اپریل
فلسطین کو ختم کرنے والے اسرائیل کے دو منصوبے
?️ 4 ستمبر 2025فلسطین کو ختم کرنے والے اسرائیل کے دو منصوبے رژیم صیہونی نے
ستمبر
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ عظمی بخاری
?️ 12 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
اپریل