🗓️
سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدارن نے شمالی عراق میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
میڈیا ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی ایران میں مغربی آذربائیجان صوبے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہداء بیس نے شمالی عراق میں واقع دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے ہیں۔
قبل از ایں ہفتے کے روز سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ حمزہ سید الشہداء بیس کی یونٹوں نے شمالی عراق میں عالمی استکبار سے وابستہ ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے، ان دہشت گرد گروہوں نے حالیہ دنوں میں ایران کی شمال مغربی سرحدوں پر دراندازی کی اور حملے کیے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کا فیصلہ کن جواب ایسے وقت میں دیا کہ جب شمالی عراق میں حکام نے انقلاب مخالف کرائے کے فوجیوں اور دہشت گردوں کی صف بندی اور سرگرمیوں کے خلاف مناسب اقدام اٹھانے اور انہیں دیے گئے متعدد انتباہات پر توجہ دینے سے گریز کیا، یاد رہے کہ یہ حملے ابھی بھی جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سیف القدس کے تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے: حماس
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ صہیونیوں کے
مئی
عام انتخابات کی ٹائم لائن پر سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل
🗓️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے عام
ستمبر
رفح میں لاپتہ بچوں اور شمالی غزہ میں بھوک سے مرنے والے بچوں کی افسوسناک کہانی
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:پورا غزہ بالخصوص اس خطے کا شمال شدید محاصرے میں ہے
فروری
لبنان ایک بار پھر بنا مرکاوا ٹینکوں کا قبرستان ،2006 کی جنگ کی یاد تازہ؛عربی اخباروں کی سرخیاں
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا کے اہم عربی اخباروں میں لبنان میں حزب اللہ کی
نومبر
اردگان کے تضادات؛نیا انداز یا حکمت عملی کی غلطی
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:صہیونی رہنما سے اردگان کی ملاقات کا اندازہ ان ضروریات اور
مارچ
افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اظہار تشویش
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس
مئی
کرم تنازعہ کے حل کیلئے مشران نے معاہدے پر دستخط کردیئے
🗓️ 28 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ پاراچنار میں کرم تنازعہ کے
دسمبر
پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک اہم معاہدہ
مارچ