سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ عراق اور شام کے جوہری پروگرام کو روکنے میں کامیاب رہے، ایران کے خلاف ناکامی کا اعتراف کیا ۔
صیہونی جنرل اموس یادلن نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو روکنے اور اس کی جوہری پیشرفت کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا، انہوں نے دعوی کیاکہ عراق اور شام کے برعکس ، ایران کا جوہری پروگرام زیادہ جگہوں پر پھیلا ہوا ہے ہوئے اور ایک جگہ نہیں ہے، ایران کے جوہری مقامات پہاڑوں میں گہرے ہیں یہاں تک کہ انفارمیشن ایجنسیاں بھی یہ یقینی طور پر نہیں کہہ سکتی کہ یہ سائٹیں کہاں واقع ہیں۔
یادلن نے مزید کہاکہ 1981 میںاسرائیل کے 8 لڑاکا طیاروں نے” اوزیرک "نامی عراقی جوہری اسٹیشن کو نشانہ بنایا تھا اور 2007 میں ، سعد یادلن نےایک آپریشن میں شامی جوہری سازوسامان کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا تھا ، لیکن اس بارہمیں ایران کے ایٹمی پروگرام سے سامنا کرنا پڑا ہے جو ذرا مختلف ہے۔
یادرہے کہ نطنزز جوہری مقام پر صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کاروائی کے صرف دو دن بعد ، ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن عباس عراقچی نے اعلان کیا کہ تہران یورینیم کی افزودگی کو 20 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کردے گا جس کے بعد اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے بھی اس مقام کا معائنہ کرتے ہوئے یورینیم کی اس مقدار میں افزودگی کی تصدیق کی ہے۔