ایرانیوں نے ایک بار پھر امریکہ کو شیطان کا مظہر قرار دیا:روئٹرز

امریکہ

?️

سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران میں عالمی استکبار کے خلاف قومی دن کے مارچ کی کوریج کی اور اس دوران برطانوی خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ ملک بھر میں دسیوں ہزار ایرانی سڑکوں پر آئے اور امریکہ کو شیطان کا مظہر کہا ۔

عالمی میڈیا نے جمعہ کے روز تہران اور دیگر ایرانی شہروں میں عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے کے قومی دن کی نشر کی اس سلسلہ میں روئٹرز خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ ایران نے جمعہ کو 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی سالگرہ کی مناسبت سے امریکہ مخالف مظاہرہ کیا، ایرانی طالب علموں کے ہاتھوں امریکی جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کرنے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے روئٹرز نے لکھا کہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں امریکہ مخالف مظاہرے ہوئے جن میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی، ایرانی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترانوں میں بھی امریکہ مردہ باد کے نعرے گونج رہے تھے اس طرح ایرانی قوام نے امریکہ کو ایک بار پھر شیطان کا مظہر قرار دیا گیا۔

اس خبری ذریعے کے مطابق مظاہرے میں موجود طلباء نے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کرنے کے ایرانی طلباء کے انقلابی اقدام کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اس خبر رساں ایجنسی نے ایران میں حالیہ انتشار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران امریکہ اور دیگر بیرونی دشمن اس انتشار کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا یہ کہ ایران دشمن عناصر ہمارے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران نے جمعہ کو تہران میں 1979 میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی سالگرہ منائی۔

 

مشہور خبریں۔

خدیجہ شاہ کئی ماہ بعد فیشن ڈیزائننگ میں دوبارہ واپس آگئیں

?️ 2 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ

اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی

لبنان میں ہمہ گیر جنگ پر مزاحمتی عناصر کا رد عمل

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: الاہرام پولیٹیکل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ایک مضمون میں

روس ڈون باس کی طرف بڑھ رہا ہے: زیلینسکی

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج جمعرات کو کہا

امریکہ کسی بھی صورت میں یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا:جین ساکی

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی

یوکرین کی دلدل میں دھنستا امریکہ

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین

فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو بے نقاب کردیا

?️ 1 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے