🗓️
سچ خبریں:عراقی حزب اللہ کی سیاسی ونگ کے ایک رکن نے کہا کہ اگر امریکی عراق سے نہیں نکلتے تو تمام آپشنز میز پر ہوں گے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ بٹالین کے سیاسی شعبے کے رکن علی فاضل نے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاء کی ضرورت پر زور دیا، رپورٹ کے مطابق حزب اللہ بٹالین کی سیاسی شاخ کے رکن نے کہاکہ اگر امریکی عراق سے نہ نکلیں تو تمام آپشن میز پر ہوں گے۔
امریکی فوجی قافلوں کو نشانہ بنانے میں حزب اللہ بٹالین کے کردار کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ ان حملوں میں حزب اللہ ملوث ہے ،درایں اثنا عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کل کہا کہ امریکی لڑاکا فوجیوں نے صوبہ الانبار میں عین الاسد ایئر بیس سے انخلاء مکمل کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام امریکی لڑاکا فوجی عین الاسد کے اڈے سے نکل چکے ہیں، صرف مشیر رہ گئے ہیں جن کا کام عراقی افواج سے مشاورت کرنا ہے۔
عراقی فوجی شخصیت نے مزید کہ اربیل میں الحریر اڈے کے بارے میں، ایک خصوصی سکیورٹی وفد جلد ہی اڈے پر جائے گا تاکہ امریکی لڑاکا فوجیوں کے انخلاء کی نگرانی کرے،واضح رہے کہ یہ ریمارکس عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کے حال ہی میں اپنے ملک میں امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ فضائی مقابلے کا منصوبہ
🗓️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب امارات اور قطر ایئر ویز کے ساتھ مقابلہ کرنے
جولائی
ایک اور غزہ تیار
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور
اپریل
ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر
🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے
جولائی
کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے شیخ رشید پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا
🗓️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی مرکزی
اکتوبر
فلسطینوں کا حامی یہودی بھی صیہونی جیل میں
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی حمایت کرنے والے ایک یہودی کو صیہونیوں کی جانب
اگست
بشار اسد کی آسٹریلوی آرچ بشپ سے ملاقات
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:اتوار کو شام کے صدر بشار اسد نے عیسائی گرجا گھروں
جولائی
اسد عمر کی کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت
🗓️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کراچی میں
جولائی
اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے
نومبر