🗓️
سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ حملوں میں انٹیلی جنس کا کردار ادا کرتے ہیں۔
سانا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ شدت پسند گروہوں کے دہشت گردانہ حملوں کو بعض ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی سیاستدان کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ دہشت گردی اب بھی اکیسویں صدی کے سب سے خطرناک خطرات میں سے ایک ہے، دہشت گردانہ حملوں کا مقصد جن میں بعض ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں ،قانونی بنیادوں کو تباہ کرنا اور خودمختار ممالک کے استحکام کو متاثر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ممالک کی خودمختاری اور ان کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے لیے سب سے اہم شرط روحانی اور اخلاقی اقدار کا تحفظ اور ان کا دفاع ہے۔
روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جیسا کہ تاریخی تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ جو ممالک اپنی قومی شناخت کو محفوظ رکھتے ہیں اور اپنی ثقافت پر کاربند رہتے ہیں وہ ہم آہنگی اور آزادانہ انداز میں ترقی کرتے ہیں۔
ماسکو میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے، پیوٹن نے مزید کہا کہ مجرمانہ طریقے زیادہ وحشیانہ ہو گئے ہیں جو ایک بار پھر ماسکو میں 22 مارچ کو ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے میں دکھائے گئے۔
مزید پڑھیں: ماسکو کے کنسرٹ ہال حادثے کے بارے میں روسی حکام کا بیان
روس کے صدر نے تاکید کی کہ انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دہشت گردانہ حملے کے مرتکب اور اس کے منتظمین کی شناخت کا تعین کریں گے اور ان میں سے کسی کو بھی سزا سے نہیں بخشا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ملکی سالمیت میں افواج کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس
🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا
فروری
میکسیکو کے 43 طالب علموں کے قتل کیس کے ملزم کون ہیں؟
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے اعلان کیا ہے کہ میکسیکو میں
جولائی
یرغمالیوں کی واپسی کا کوئی آپشن نہیں
🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:این بی سی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
نومبر
سعودی اتحاد کے اقتصادی اور تیل مراکز ہمارے نشانے پر ہیں:یمنی فوج
🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:صنعا میں ایک فوجی عہدہ دار نے کہا ہے کہ آئل
اکتوبر
سندھ کے وزیر تعلیم کو بر طرف کرنے کا فیصلہ
🗓️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے
اپریل
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمنی عوام کی تنبیہ
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے ایک شاندار مظاہرے میں ایک بار پھر
جون
حکومت مطیع اللہ جان کے کیس میں کچھ نہیں کرتی تو ایسا حکم دیں گے جو پسند نہیں آئے گا، عدالت
🗓️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایف آئی
اپریل
صیہونی کابینہ نے رفح پر حملے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو غزہ
مارچ