سچ خبریں:عراقی ذرائع نے دارالحکومت کے مغرب میں ایک داعش کے ایک اہم دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی انٹلی جنس سروس نے بغداد کے مغرب میں (بغداد ٹائیگر) کے نام سے جانے جانے والے بم ھماکے کرنے کے ذمہ دار ایک داعشی دہشت گرد کو گرفتار کیا، عراقی انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی انٹلی جنس سروس نے مغربی بغداد کے علاقے ابو غریب میں حیرت انگیز کاروائی کے دوران بغداد ٹائیگر کے نام سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد احمد عبداللہ سوید کا پوتا تھا جو داعش کے رہنماؤں میں سے ایک تھا اور اس علاقے میں بم دھماکو کا ذمہ دار تھا جسے داعش "جنوبی صوبہ” کہتے ہیں، عراق سے موصولہ دیگر خبروں میں ، عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی اور عراقی قومی سلامتی ایجنسی کے سربراہ ، عبد الغنی الاسدی نے ناصریہ کے سومر ہیڈکوارٹر میں سکیورٹی افسران اور عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم سکیورٹی میٹنگ کی۔
ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عراقی وزیر داخلہ اور اسدی نے صوبہ کے دارالحکومت ناصریہ میں حالیہ جھڑپوں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ،کے بعدذی قار کے شیخوں اور بزرگوں اور صوبہ کے سکیورٹی کمانڈروں سے ملاقات کی ۔