?️
سچ خبریں:جنوبی کوریا کے صدر کے یہ کہنے کے بعد کہ ان کا ملک جوہری تخفیف کے بدلے شمالی کوریا کو اقتصادی امداد دینے کے لیے تیار ہے، کم جونگ ان کی بہن نے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر کو اپنا منھ بند رکھنا چاہیے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کم یو جونگ نے اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کے سی این اے) میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر فضول باتیں کرنے کے بجائے بہتر ہے اپنا منھ بند رکھیں اس لیے کہ ان کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، ان کی یہ سوچ بہت سادہ اور بچگانہ ہے کہ شمالی کوریا اپنی شان و شوکت اور جوہری ہتھیاروں پر اقتصادی معاہدہ کر سکتا ہے۔
درایں اثنا جنوبی کوریا کے وزیرجو شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو سنبھالتے ہیں ، نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کے ریمارکس کو انتہائی توہین آمیز اور بدتمیزی قرار دیا،کم جونگ ان کی بہن نے یون سے مزید کہا کہ ہم واضح کردیں کہ ہم ان (یون) کے ساتھ آمنے سامنے نہیں بیٹھیں گے۔
جبکہ یون نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو اقتصادی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اگر وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکتا ہے اور تخفیف اسلحہ شروع کر دیتا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم سے سعودی وزیر مملکت کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے
مئی
آرمینیوں نے جمہوریہ آذربائیجان سے اپنے فوجیوں کی لاشیں وصول کیں
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت دفاع نے آج اتوارکو اعلان کیا
ستمبر
سولر پینل پر ٹیکس کیوں لگایا گیا؟ چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی
?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی
جون
قانون کے مطابق بیرون ملک کیے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ
?️ 29 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص
مارچ
صیہونی حکومت سے یورپ کے سب سے بڑے سرمایہ کاری فنڈ کے انخلا کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کو ان جماعتوں کی طرف سے دھکے ملتے رہتے
اگست
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
?️ 1 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی
دسمبر
اب سے نیتن یاہو فراریوں اور پناہ گزینوں کے رہنما ہوں گے: عطوان
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رایالیوم کے مدیر اور معروف فلسطینی تجزیہ نگار
اکتوبر
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے
اپریل