🗓️
سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے جن میں آرسنل کا کھلاڑی بھی شامل ہے۔
فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کے قریب ایک علاقے میں چاقو کے وار سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، رپورٹ کے مطابق میلان کے نواحی قصبے آساگو میں ایک ادھیڑ عمر شخص نے ایک سپر مارکیٹ کے اندر حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق اس 45 سالہ حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اسے ذہنی عارضہ لاحق ہے جبکہ ابھی تک اس حملے کے پیچھے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا ہے، اس وار میں زخمی ہونے والوں میں برطاونی آرسنل فٹبال ٹیم کے کھلاڑی پابلو ماری کا نام دیکھا جا سکتا ہے جو اس وقت اٹلی کی مونزا ٹیم میں وقتی طور پر کھیل رہا ہے۔
آرسنل ٹیم کے کوچ نے اس بارے میں کہا کہ ٹیکنیکل ٹیم کے منیجر میری کے رشتہ داروں سے رابطے میں ہیں اور وہ ہسپتال میں داخل ہیں تاہم ان کی حالت مستحکم ہے ، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ، کینیڈین پولیس نے اطلاع دی تھی کہ کینیڈا کے شہر سسکیچیوان میں چاقو مارنے کے متعدد واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل ناروے کے جنوب میں واقع شہر نومدال میں سرد ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں
🗓️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ
جولائی
کوئی ملک طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا: امریکہ
🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:کابل میں امریکن ایمبیسی کی انچارج کیرن ڈیکر کا کہنا ہے
مارچ
ترک صدر کی اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر بیان بازی
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں
نومبر
اب پاکستانی انتخابات کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے
🗓️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
اگست
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح عراق
دسمبر
اسرائیل جنگ بندی کے لیے تاوان پر مجبور
🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت اخبار کے مطابق پیر کی شام ایک مضمون
جنوری
کیا تل ابیب جنگ جاری رکھنے سے اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا؟
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے کو خالی کرنے کے جرنلوں
اکتوبر
کراچی: طبی عملے کا دھرنا، ویکسینیشن کا عمل تاحال معطل
🗓️ 2 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں سے محروم کراچی کے سب
فروری