سچ خبریں: انڈونیشین میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے اور 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین میڈیا نے اعلان کیا کہ سوماترا جزیرے پر میراپی آتش فشاں کے فعال ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ 10 دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے بارے میں انڈونیشیا کا بیان
گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ تقریباً 3000 میٹر لمبا میراپی آتش فشاں اتوار کو متحرک ہو گیا تھا اور اس کا لاوا 3000 میٹر کی بلندی تک اوپر گیا جو آتش فشاں کے قریب واقع دیہات پر گرا،اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد 11 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہو گئے۔
سومارا ریجنل ریلیف ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے کہا کہ 76 کوہ پیما ہفتے کے روز اپنا سفر شروع کرنے کے بعد گم ہو گئے،تاہم ان میں سے تقریباً 50 کو پہاڑی علاقوں سے کامیابی کے ساتھ محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور 25 دیگر کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز میں موجود تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی
انہوں نے مزید کہا کہ 26 افراد میں سے جنہیں محفوظ مقام پر نہیں پہنچایا گیا، ان میں سے 14 مل گئے، ان میں سے تین زندہ ہیں اور 11 دیگر مر گئے۔