?️
سچ خبریں:یمن میں سعودی جارح اتحاد اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اس نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی میزائل سائٹ کے بجائے عراق کے بارے میں ایک امریکی فلم کی تصاویر جاری کردیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نےسعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی جاری کردہ تصاویر جن میں انھوں نے دعوی کیا کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ کی بندرگاہ میں میزائلوں کا مشاہدہ کیا ہے ،رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ سعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں کہ یمنی میزائل سایٹ کے نام پر انھوں نے جو تصویریں شائع کی ہیں وہ عراق میں امریکی اڈے کی چوری ہونے والی تصاویر ہیں ۔
انہوں نے جھوٹ بولنا، حقائق کو مسخ کرنا اور سعودی جارح اتحاد کی جانب سے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کواس اتحاد کی پائیدار فطرت کا حصہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ جھوٹ بولنے والے کو بالآخر بے نقاب کیا جائے گا۔
عربی زبان کے میڈیا کے مطابق سعودی جارح اتحاد کی جانب سے یہ دعویٰ اس وقت کیا گیا جب کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی” کی جانب سے شائع کی جانے والی مبینہ تصاویر کرسچن فراگ کی اس دستاویزی فلم (سیویر کلیئر) کی ہیں جو 2009 میں عراق پر امریکی فوجی حملے کے بارے میں ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کے لندن جانے پر اتحادی جماعتوں کو تحفظات
?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے
مئی
صحافیوں کے خون کے دھبے کس کے چہرے پر ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافی حمزہ الدحدوح کی شہادت
جنوری
مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم قدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آج دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کے
مئی
آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ
?️ 16 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کا کہنا ہے
اپریل
امریکہ کے بارے میں امام خمینی کی سیاسی افکار
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: امام خمینی کے سیاسی افکار پر ایک سرسری نظر ڈالنے
جون
بن زاید اور السیسی کے درمیان قاہرہ میں مشترکہ خطرات کے بارے میں گفتگو
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آج
اگست
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی
?️ 7 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی
جون
افغانستان کا فیصلہ ہم نے نہیں افغان فریقوں نے کرنا ہے
?️ 17 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر
جولائی