انصاراللہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرائے کے 77 قیدیوں کو رہا کیا۔

انصاراللہ

?️

سچ خبریں:انصار اللہ کی قیدیوں کے امور کی تگراں کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ عرب اتحاد سے تعلق رکھنے والے 77 کرائے کے قیدیوں کو رمضان اور عید الفطر کے موقع پر رہا کیا گیا ہے۔

یمن کی انصار اللہ تحریک نے اس تنظیم کے سربراہ عبدالمالک حوثی کے حکم سے عید الفطر کے موقع پر انسانی ہمدردی کے منصوبے میں جارح عرب اتحاد کا تعاون کرنے والے 77 کرائے کے قیدیوں کو رہا کیا۔

انصاراللہ نیوز ویب سائٹ نے جمعرات کو لکھا کہ انصاراللہ کی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید کے موقع پر انصاراللہ کے رہنما کے حکم کی تعمیل میں اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی موجودگی میں الفطر کے موقع پر انسانی ہمدردی اور یک طرفہ منصوبے کے تحت 77 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

یمنی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی ہمدردی کے اس اقدام میں درجنوں بیمار اور بزرگ قیدی شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے فریق کے درجنوں اسیروں کی یکطرفہ رہائی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مستقبل کے مذاکرات کے لیے زمین تیار کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد سے وابستہ یمن صدارتی کونسل اور صنعا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق706 یمنی قیدیوں کی رہائی کے بدلہ میں یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کو 181 قیدیوں کو رہا کرنا ہے جن میں کچھ سعودی اور سوڈانی شہری بھی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

عالمی قرض دہندگان کا حکومت سے پشاور بی آر ٹی ٹھیکیداروں کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ

?️ 4 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) عالمی قرض دہندہ اداروں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی

خبردار جو گھر سے باہر نکلے !

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین

شیرشاہ دھماکے پر سوئی سدرن پائپ لائن کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 19 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سوئی سدرن پائپ لائن کمپنی نے کہا ہے کہ

یوم القدس کے موقع پر مسجد اقصیٰ سے 17 فلسطینی گرفتار

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں

کشمیریوں کو گزشتہ 76 برس سے شدید بھارتی مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے، حریت کانفرنس

?️ 21 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

برداشت کم ہونے کی وجہ سے طلاقیں زیادہ ہو رہی ہیں، حنا خواجہ بیات

?️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ

سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا

ایران کی اسرائیل پر فتح قابل تحسین ہے: طالبان

?️ 27 جون 2025 سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خطے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے