?️
سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گروپ 7 سے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی آڑ میں ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے ایک تنقیدی بیان جاری کرتے ہوئے جاپان کے ہیروشیما میں جمع ہونے والے جی 7 ممالک سے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بہانے چین پر تنقید کرنا بند کریں اور اپنی خلاف ورزیوں کی تاریخ پر توجہ دیں۔
چین کی وزارت خارجہ نے جی 7 ممالک سے کہا کہ وہ چین کو انسانی حقوق کے احکامات جاری کرنا بند کریں اور ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں،اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں چینی وزارت نے زور دیا کہ ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بیجنگ انسانی حقوق کی آڑ میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،چین نے نشاندہی کی کہ جی 7 ممالک کو ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت سے متعلق مسائل کے لیے چین کو مورد الزام ٹھہرانا بند کرنا چاہیے بلکہ اس کے بجائے اپنی تاریخ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں گہرائی سے سوچنا چاہیے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں چینی سفارت خانے نے جی 7 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ بیجنگ کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی بیان یا کاروائی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین سے عرب ممالک کے لیے تمام پروازیں معطل
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو
مارچ
ستمبر میں ترسیلات زر میں 12 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب
اکتوبر
افغانستان میں مسلسل دو دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 15 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ اور طالبان کے مابین امن
مارچ
امریکہ عراق اور شام سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: شام اور عراق کی سرحد پر بعض مقامی رپورٹوں میں
جولائی
مشرقی عراق میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی فوج کے جنگجوؤں نے سنیچر کی شام کے وقت
ستمبر
ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت تحریک کی فتح کے موقع
مئی
2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، اویس لغاری
?️ 28 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے
دسمبر
مغربی کنارے میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر موتی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جولائی