?️
سچ خبریں:امریکہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اور انتہاپسند دائیں جماعتوں کے ارکان 18 ستمبر کو امریکی کانگریس کی عمارت کے سامنے جمع ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی خفیہ ایجنسیوں کے قریبی تین ذرائع نے دائیں بازو کے گروہوں کے منصوبے کا اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ کے دوران کانگریس کی عمارت کے سامنے احتجاجی ریلی نکالیں گے،واضح رہے کہ ان انتہا پسند گروہوں جن میں "سنز آف پرائیڈ” اور "اوتھسمین” شامل ہیں ،کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا ہدف امریکی کانگریس پر 6 جنوری کے حملے کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے سیکڑوں امریکیوں کو انصاف دلانا ہے۔
اس طرح کے احتجاج کی توقع کرتے ہوئے کانگریس پولیس مقننہ کے ارد گرد باڑ لگانے کی ضرورت کا جائزہ لے رہی ہے،یہ باڑ کانگریس پر حملے کے بعد لگائی گئی تھی اور خطرہ ہونے کے بعد ہٹا دی گئی تھی،حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال دو منصوبے زیر غور ہیں ، ایک باڑ کی تعمیر نو اور دوسرا باڑ لگانے کی ضرورت کے بغیر حفاظتی اقدامات کو اپنانا،واضح رہے کہ دائیں بازو کےانتہا پسند گروہوں کی جانب سےایسے وقت میں 18 ستمبر کے لیے مظاہروں کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں ان گروہوں کی جانب سے متعدد بار دھمکیاں دی گئی ہیں۔
یادرہے کہ حال ہی میں ، لائبریری آف کانگریس کے سامنے کھڑی ایک مشکوک کار ایک حادثے کا سبب بنی جبکہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس پر ان کے اکسانے پر حملہ کیا تاکہ جو بائیڈن کو 2020 کے صدارتی انتخابات میں اپنی جیت کا جشن منانے سے روکا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی
اگست
انصار اللہ کا پیغام امریکہ کے نام
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
دسمبر
ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی
ستمبر
امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ختم کرے:چین
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ ایران
مارچ
امریکہ کی لبنان کو اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کے جال میں گھسیٹنے کی کوشش
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور
مارچ
نیتن یاہو "شباک” کی سربراہی کے لیے کس کا انتخاب کریں گے؟
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے سربراہ رونن بار
مئی
نیٹو کی رکنیت کے خواہاں ممالک کو دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کرنی چاہیے: آنکارا
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: جمعرات کی صبح ترک وزیر خارجہ مولود چاووشاوغلو نے شمالی
مئی
سینیٹ اجلاس بالآخر رواں ہفتے بلانے کا فیصلہ، غزہ کی صورتحال پربحث کی جائے گی
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران سیٹ اپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد
اکتوبر