?️
سچ خبریں:امریکی کانگریس نے منگل کو وفاقی حکومت قرضوں کی حد بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی حد میں 2.5 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ حکومتی قرضوں کی حد کو 31.4 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کیا جا سکے۔
امریکی کانگریس نے حکومت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے بل کو حتمی دستخط اور قانون بننے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیج دیا ہے،ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان ایک ماہ تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد اس بل کی منظوری دی گئی جبکہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کانگریس سے کہا تھا کہ وہ بدھ سے پہلے حکومتی قرض کی حد بڑھانے پر رضامند ہو جائے۔
یادرہے کہ امریکی حکومت کے قرضوں میں اضافے کا ایک حصہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کی وجہ سے ہے جب ٹیکسوں میں کٹوتیوں سے حکومتی قرضوں میں 7.85 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا، قابل ذکرہے کہ امریکی حکومت کے بڑھتے ہوئے قرضوں میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ اور اس سے منسلک اخراجات نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے اب اس ملک کی حکومت دیوالیہ کا شکار ہونے کے دہانے پر ہے جس کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر
اکتوبر
امریکہ نہیں چاہتا کہ یوکرین میں جنگ ختم ہو: چین
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے ایک مضمون میں اس ملک
فروری
حکومت کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور
مئی
گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب
نومبر
ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ
فروری
ملک میں یوم عاشور کس دن ہوگا؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ملک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،
جولائی
روس کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں امریکہ میں روسی سفارت خانے نے امریکی فریق کے اسٹیٹ ڈوما
ستمبر
اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، پارلیمانی وفد کا 2 روزہ دورہ مکمل
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز
جون