?️
سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں گیارہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن اراکین نے اس ملک کے صدر اور وزیر خارجہ کو خط لکھ کر ترکی کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت بند کرنے پر زور دیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان نے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ترکی کو F-16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے سے روکیں،گیارہ امریکی قانون سازوں نے جو بائیڈن اور سکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن کو حالیہ رپورٹس، جن میں کہا گیا تھا کہ ہوسکتا ہے ہم ترکی کو 40 نئے F-16 اور پرانے طیاروں کو رینیو کرنے کے لیے80 نئی کٹس فراہم کی جائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کانگریس ایسی برآمدات کو روک دے گی، خط میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں اردگان کے اعلان کے بعد کہ ترکی روسی S-400 میزائل دفاعی نظام کا ایک نیا دور خریدے گا، ہم امریکی ساختہ طیارہ کسی اتحادی کو بھیج کر اپنی قومی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے،یادرہے کہ وائٹ ہاؤس نےابھی تک اس مطالبہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
درایں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزارت کانگریس کے ساتھ خط و کتابت پر تبصرہ نہیں کرے گی،یادرہے کہ امریکی کانگریس اراکین کی مخالفت ایسے وقت میں ہورہی ہے جبکہ قبل ازیں ترک وزیر دفاع خلوصی آکار نے اعلان کیا تھا کہ ترکی نے امریکہ سے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ انقرہ جلد ہی امریکی F-35 لڑاکا طیاروں کے لیے ادا کیے گئے 1.4 بلین ڈالر کی واپسی کرے گا جبکہ ترکی نے پہلے بھی کہا ہے کہ اگر امریکہ F-16 کی فروخت بند کر دیتا ہے تو وہ روس سے سوخو-35 اور سوخو-57 لڑاکا طیارے خرید سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کے ملکی قرضے بڑھ کر 340 کھرب روپے پر پہنچ گئے
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران
اپریل
ایران میں سیکڑوں قیدیوں کی سزا میں کمی اور معافی
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:ایرانی روحانی پیشوا سید علی خامنہ ای کو متعدد قیدیوں کی
مارچ
امریکی سینیٹرز کی غزہ میں انسانی بحران پر تشویش
?️ 29 نومبر 2023جمہوری سینیٹرز کے ایک گروپ نے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان
نومبر
نیتن یاہو کا اقتدار میں رہنا اسرائیل کے لیے کیسا ہے؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی عوامی رائے
مئی
فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے حماس کے خلاف نازیبا الفاظ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس (ابو مازن) نے ایک
اپریل
امریکہ بائیڈن کی عمر اور صحت کے بارے میں فکر مند
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:روس میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں پوچھے گئے ایک
جون
کراچی دھماکے کے متعلق سعید غنی اہم انکشاف کیا
?️ 19 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے
دسمبر
پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب
نومبر