?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیرتجارت نے اسلام آباد میں نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں تجارت اور پاکستان سے بے دخل ہونے والے لاکھوں افغان باشندوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا کہ وہ کیسے اپنے ساتھ نقدی اور دیگر جائیدادیں واپس لے جاسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے عبوری وزیرتجارت حاجی نورالدین عزیزی کی سربراہی میں افغان وفد نے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران ’دو طرفہ تجارت بالخصوص کراچی پورٹ میں افغان تاجروں کی پھنسی ہوئی مصنوعات، مہاجرین کی جائیدادوں کی افغانستان واپسی اور اسے جڑے مسائل پر گفتگو کی گئی‘۔
افغانستان کے وزیر تجارت کے دورہ پاکستان سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور مہاجرین کی بے دخلی کو بھی اسی سے جوڑا تھا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی یقین دہانی کے باوجود پاکستان مخالف گروپس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
دوسری جانب طالبان عہدیداروں نے کہا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کا اندرونی معاملہ اور مطالبہ کیا تھا کہ افغان شہریوں کی بے دخلی روک دی جائے۔
پاکستان سے بے دخل ہونے والے افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ انہیں نقدی اور جائیدادوں کی پاکستان سے افغانستان منتقلی پر پابندیاں ہیں اور کئی افغان شہریوں کے پاکستان میں کاروبار ہیں اور دہائیوں سے ان کے گھر موجود ہیں۔
افغان وزیر سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے انہیں بتایا کہ علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کے بھرپور مواقع دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں سے میسر ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سمیت غیرملکیوں کی رضاکارانہ بے دخلی کے لیے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی، جس کی وجہ سیکیورٹی معاملات قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مغربی سفارت کاروں کے مطالبات بھی مسترد کردیے تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے افغان مہاجرین کی واپسی پر ان کو درپیش سنگین حالات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس وقت سردیوں کا موسم ہے اور سرحد کے قریب کئی مہاجرین این جی اوز اور افغان حکام کی جانب سے فراہم کردہ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ افغان وزیرتجارت ازبکستان اور پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ سہ فریقی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔
بیان میں سہ فریقی اجلاس کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن تینوں ممالک ٹرانزٹ ٹریڈ اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان ریلوے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جو افغانستان سے گزرے گی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کا غصہ اور چیخیں؛ وجہ ؟
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی تعداد کے
نومبر
سعودی میڈیا کے متعلقہ سوالات؛ کیا امریکہ قابل اعتماد ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:جوہری معاہدہ یا کسی بھی قسم کا معاہدہ جو ایران اور
اگست
وائٹ ہاؤس میں متعدد یورپی رہنماؤں کی بیک وقت موجودگی پر ٹرمپ خوش
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ
اگست
امریکہ ترقی پذیر ملک بنتا جا رہا ہے:اقوام متحدہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکہ ایک
ستمبر
ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں؛ مذاکرات کو تعطل کی طرف دھکیلنے کی کوشش
?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری
اپریل
ٹرمپ نے مظاہروں میں "ماسک” کے استعمال پر پابندی لگائی؛ وجہ ؟
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں امیگریشن پالیسیوں کے
جون
امریکہ کے ایک اہم حصے پر ایران جنگ کے اثرات
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: ویب سائٹ اکسیوس نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ کی
اگست
آذربایجان، ترکیہ اور پاکستان کا نیا تعاون
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: 28 مئی کو آذربایجانی عوام نے اپنا یوم آزادی منایا،
مئی