🗓️
سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی بندکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو امریکی اراکین پارلیمنٹ ٹام مالینوسکی اور جیم میک گورن نے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ دو سال تک ملکی کمپنیوں کو جنگ یمن میں مصروف سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے لئے تعمیراتی سروس فراہم کرنے کی اجازت نہ دے۔
اس حوالے سے میک گورن کا کہنا تھا کہ چھے سال سے زائد عرصے سے یمنی عوام سعودی عرب کے انسانیت سوز جرائم اور فضائی حملوں سے روبرو ہیں جو غلط اور ضمیر کے برخلاف ہے۔
امریکی پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری کی صورت میں امریکی کمپنیاں اس بات کی پابند ہو جائیں گی کہ وہ صرف سعودی عرب کی فضائیہ میں شامل اُن ایف پندرہ طیاروں کو میٹیننس سروس فراہم کریں جو امریکی ساخت ہوں اور دفاعی مقصد سے یمنی فورسز کے ڈرون طیاروں یا میزائل توانائی کو نشانہ بنانے کی غرض سے استعمال کئے جائیں۔
اسکے علاوہ اس بل کی ممکنہ منظوری کے بعد امریکی حکومت بھی اس بات کی پابند ہوگی کہ وہ ہر تین مہینے میں یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کے بارے میں کانگریس کو رپورٹ پیش کرے۔
مشہور خبریں۔
سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا
🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سول و ملٹری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان
دسمبر
مقتدرہ پر بہت زیادہ دباؤ ہے عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں
🗓️ 27 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
سعودی عرب میں بے روزگاری، وزیر محنت کو ہٹانے کا مطالبہ
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودیوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم شروع کی
فروری
روس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی
🗓️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج
اپریل
انڈونیشیا کے ایک چرچ میں دھماکہ
🗓️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ایک کیتھولک چرچ کے صحن
مارچ
سعد رضوی کی انتخابات میں ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کی اپیل
🗓️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی
نومبر
میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں: سلمان خان
🗓️ 26 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اہم انکشاف
جون
اسرائیلی ابھی بھی شمال کو محفوظ نہیں سمجھتے
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے قیام کو
دسمبر