🗓️
سچ خبریں:عراق اور شام کے متعدد حصوں پر قابض امریکی دہشتگرد فوج کا جدید ہتھیاروں سے لیس ایک اور قافلہ عراق سے شام میں داخل ہوگیا ہے۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشتگردوں کا ایک قافلہ جو 23 گاڑیوں پر مشتمل تھا پیر کے روز عراق سے شام کے جنوبی علاقے الحسکہ میں داخل ہوا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے بھی 30 گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ عراق سے شام کے جنوبی علاقے الحسکہ میں داخل ہوا تھا۔
یادررہے کہ غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ اپنے دعوؤں کے برعکس وہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔
درایں اثنا شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام کا تیل چوری کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل غزہ جنگ جیت پائے گا ؟
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی مصنف Yair Osulin نے Haaretz اخبار میں شائع ہونے
جنوری
کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمالی کے واقعات/ 5 افراد ہلاک
🗓️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے صوبے کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کے
جولائی
یوکرین جنگ سے پیسہ کمانے پر یورپی یونین کی امریکہ پر کڑی تنقید
🗓️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئے نو ماہ گزرنے
دسمبر
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر
افغان فوج کے ہاتھوں سیکڑوں طالبان ارکین ہلاک
🗓️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے
جولائی
انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش
🗓️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر
اکتوبر
ملکی توانائیوں پر توجہ دے کر پابندیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ
جون
ہزاروں صیہونیوں کی معلومات ہیکرز کے قبضے میں
🗓️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کے متعدد صفحات اور ویب سائٹس ہیک ہونے کی وجہ
نومبر