امریکی فوجیوں کی خودکشی کرنے کی وجوہات

خودکشی

?️

سچ خبریں:گیارہ ستمبر2011 کو امریکہ میں ہونے والے حملوں کے بعد سے اس ملک کے تیس ہزار سے زائد فوجی خودکشی کر چکے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے کی سوچ ہے۔
امریکی فوجیوں میں خودکشی کی سب سے بڑی وجہ اپنےگھروں اور اہل و عیال سے دور رہنے نیزدنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی سوچ ہے۔

امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے حملوں کے بعد سے اب تک اس ملک کے30 ہزارحاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں نے خودکشی کی ہے، براؤن یونیورسٹی کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد افغان اورعراق جنگ میں ہلاک فوجیوں سے 4 گنازیادہ ہے،رپورٹ کے مطابق افغان جنگ کا حصہ رہنے والے فوجیوں میں خود کشی کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس عرصے کے دوران جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 7 ہزار 57 رہی۔

دوسری جانب امریکی فوج کے انخلا کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری سامان لے جانے والا کارگو ہوائی جہاز کابل پہنچ گیا ہے،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کارگو جہاز میں 640 ٹن وزن کا سامان لادا جا سکتا ہے، یوکرائنی کارگو ایئر لائن کے کارگو جہاز میں 6 ٹربو انجن لگے ہوئے ہیں۔

اسی کمپنی کے مزید دو طیارے افغانستان پہنچے ہیں،یادرہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکہ اور اتحادی افواج شکست کھانے کے بعد اس ملک سے نکل رہی ہیں تاہم جاتے جاتے بھی اس ملک میں جتنا ہو سکتا ہے عدم استحکام ایجاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سحر

مشہور خبریں۔

سید حسن نصراللہ کی شہادت

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید

محمد علی سدپارہ کے متعلق حکومت اہم بیان جاری کر دیا

?️ 18 فروری 2021سکردو (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت ناصر علی خان نے

پنجاب حکومت گندم خریداری پرکوئی فیصلہ نہ کرسکی، کسانوں نے کل تک کی ڈیدلائن دیدی

?️ 28 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت  گندم کی خریداری پر اب تک کوئی

روس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا خاتمہ

?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں:  ٹاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی فیڈرل سیکیورٹی

متعدد بحرینی سیاسی قیدیوں کی نامعلوم مقام پر منتقلی

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی حکومت نے اس ملک کے 15 سیاسی قیدیوں کو نامعلوم

امرتسر پر حملہ بھارتی پروپیگنڈا، کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے۔ اسحاق ڈار

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

یہودیوں کا یروشلم سے کوئی تعلق نہیں: اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مشہور اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ اسرائیل فینکلسٹین نے اپنی تحقیقی کتاب

طالبان کو سرعام سزا نہیں دی جائیں گی

?️ 24 ستمبر 2021  سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق طالبان حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے