?️
سچ خبریں:ایک امریکی جج نے اپنے فیصلے میں سنٹرل بینک آف ایران کو 1983 میں لبنان میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 1.68 بلین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیویارک میں ایک وفاقی جج نے بدھ کے روز ایران کے مرکزی بینک اور ایک یورپی ثالث کو حکم دیا کہ وہ 1983 میں لبنان میں امریکی میرین بیس پر ہونے والے بم حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو 1.68 بلین ڈالر ہرجانہ ادا کریں۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج لوریٹا پرسکا نے کہا کہ یہ فیصلہ سنٹرل بینک آف ایران کے استثنیٰ کی منسوخی کی وجہ سے کیا گیا ہے، اس جج کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے استثنیٰ کی منسوخی 2019 کے اوائل میں کی گئی تھی جس کے بعد امریکی جج ایران کے مرکزی بینک کے خلاف فیصلہ جاری کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی جج کی جانب سے ایران کے خلاف مبینہ معاوضے کا فیصلہ23 اکتوبر 1983 کی صبح 6:20 پر لبنان میں اس ملک کے فوجی ہیڈکوارٹر میں بم دھماکے کے واقعے کی وجہ سے کیا گیا ہے جس میں ایک بڑا مرسڈیز ٹرک قریبی اسرائیلی سکورٹی پوسٹوں اور لبنانی فوج کی چوکی سے آسانی سے گذر کر بیروت ہوائی اڈے کے قریب پہنچا اور ایک پارکنگ میں داخل ہوگیا جہاں ایک میرین نے سیٹی بجاتے ہوئے ٹرک کو رفتار کم کرنے کا اشارہ کیا، لیکن اس سے پہلے کہ وہ کچھ اور کرتا، ٹرک گرجتا ہوا چار منزلہ مضبوط کنکریٹ کی عمارت کے دروازے کی طرف بڑھ گیا جس میں 18ویں میرینز بٹالین موجود تھی،اس نے ایک لوہے کے گیٹ کو توڑا ، ریت کے تھیلوں سے بنی ایک سنٹری چوکی کو توڑا، ایک اور رکاوٹ کو عبور کیا، ہال کے سامنے ریت کے تھیلوں کی دیوار سے جا ٹکرایا اور پھر اس زور سے پھٹا کہ قلعہ بند عمارت منہدم ہو گئی۔
اس واقعہ کے چند منٹ بعد ایک اور ٹرک فرانسیسی چھاتہ بردار کیمپ سے ٹکرا گیا جو مذکورہ امریکی کیمپ سے تقریباً دو میل کے فاصلے پر واقع تھا، اس کا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس سے پوری عمارت تباہ ہو گئی اور 58 فرانسیسی ہلاک ہو گئے، اس واقعے کے بعد سے مغربی اور امریکی حکام نے بے بنیاد دعوؤں میں ایران پر بیروت میں امریکہ مخالف کاروائیوں کے مرتکب افراد کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔
مشہور خبریں۔
روس اور چین نے فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے چین کے ساتھ
نومبر
اسرائیلی حکام ایران سے ڈر کر بڑی شکست تسلیم کرنے کو تیار
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا
اگست
کبھی سوچا نہ تھا کہ اداکاری بھی کر سکتی ہوں: آمنہ الیاس
?️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
جولائی
خطے میں امریکی پالیسیوں کے تسلسل کیلئے پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا، دفتر خارجہ
?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ
دسمبر
افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف
?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے
مئی
اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے
مارچ
رولز میں ترمیم : کسی بھی شہری کیلئے کسی بھی شہر میں پاسپورٹ بنوانا ممکن ہوگیا
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اب کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے
اکتوبر
فلسطینی مجاہد بیٹی ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب
نومبر