?️
سچ خبریں:واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا وائٹ ہاؤس کا اقدام ایک دکھاوا ہے کیونکہ واشنگٹن کے کسی سیاستدان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کا فیصلہ ایک سیاسی کھیل ہے ،اس سے ایونٹ کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی صورت میں امریکی سیاست دانوں کو کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا تھا، لہذا، اولمپک سفارتی بائیکاٹ کا خیال بالکل بھی معنی نہیں رکھتا۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کی من گھڑت باتیں سیاسی کھیل اور اولمپک چارٹر کے ذریعے مسخ شدہ ہیں، کسی کو ان کی موجودگی یا غیر موجودگی کی بالکل پرواہ نہیں،یادرہے کہ نومبر کے شروع میں چینی وزارت خارجہ نے ایونٹ کی کھیلوں کی نوعیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس سیاسی اشاروں اور جوڑ توڑ کا منظر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے چین کے سرمائی اولمپکس میں امریکی عہدہ دار یا سفارتی ایلچی بھیجنے سے انکار کر دیا، وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بیجنگ اولمپکس میں سفارتی ایلچی نہ بھیجنے کے لیے چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہاکہ امریکی ٹیم کے چیمپئنز کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔ ہم ان کے پیچھے 100% ہیں اور ہم یہیں سے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ہم گیمز کے معاملہ میں نہیں پڑیں گے۔


مشہور خبریں۔
ہم مناسب وقت پر اسرائیل کو جواب دیں گے: حزب اللہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کی وفاداری کے سربراہ
جنوری
یمنی جنگ کے آٹھویں سال کا آغاز؛ آل سعود کا مقصد کیا تھا اور کیا اس نے اسے حاصل کیا؟
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: 25 مارچ 2015 ایک ایسی تاریخ ہے جو یمنیوں کے
مارچ
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فساد و فحشا کا اڈا؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے بغداد میں امریکی سفارت
اپریل
MI6 کی پہلی خاتون ممکنہ سربراہ باربارا ووڈوارڈ کون ہیں؟
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:باربارا ووڈوارڈ ، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر، ممکنہ
مئی
حزب الدعوہ اسلامی عراق نے نوری المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا
?️ 23 نومبر 2025 حزب الدعوہ اسلامی عراق نے نوری المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کا
نومبر
ابتدائی منٹوں میں ہی سعودی عرب نے یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی جو ہفتے کی
اپریل
’پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر اجرا کی منظوری کیلئے بورڈ اجلاس رواں ماہ متوقع ہے‘
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان
اپریل
غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آج علی الصبح فضائی حملوں اور
جنوری