?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین جنگ پر چین کے موقف کے بارے میں بلنکن کے حالیہ ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریمارکس واشنگٹن میں پائی جانے والی سرد جنگ کی ذہنیت سے جنم لیتے ہیں جبکہ نیٹو کی اثر و رسوخ میں توسیع بحران کا ایک بڑا عنصر ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرنے کے سلسلہ میں چین کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتھونی بلنکن کے ان دعوؤں کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ چین کا یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے روس کی مذمت کرنے سے انکار اقوام متحدہ کے چارٹر سے مطابقت نہیں رکھتا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہاکہ روس کے بارے میں ہمارے موقف کے بارے میں بلنکن کے ریمارکس سرد جنگ کی ذہنیت اور واشنگٹن میں بڑے پیمانے پر تصادم کے خیال کو ظاہر کرتے ہیں ، اس طرح کے بیانات سے مسئلہ حل کرنے میں مدد نہیں ملتی اور چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کے بحران کے حل کی کنجی امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ میں ہےجبکہ یوکرین کے معاملے میں چین نے ہمیشہ یوکرین کے مسئلے کی پیچیدگیوں کے مطابق ایک آزادانہ اور منصفانہ فیصلہ کیا ہے، چین نے ہمیشہ تمام اقوام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی پاسداری کی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اہداف اور اصولوں کی پاسداری کی ہے، تمام اقوام کی سلامتی کے خدشات کو دور کیا ہے اور بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایک بڑے ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین عالمی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا غزہ جنگ بندی پر ویٹو کوئی حیرت کی بات نہیں: اقوام متحدہ
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ردعمل کے تسلسل میں جہاں امریکہ نے غزہ
جون
صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ
مئی
امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ایران پر حملے پر ہنگامہ کھڑا ہو
جون
مصر نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کی
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: روسی کمپنی Ros Atom نے آج بدھ کو مصر
جولائی
ہنیہ کا لبنان کا دورہ؛ فلسطینی وفد کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: لبنان میں حماس کے میڈیا دفتر نے اعلان کیا کہ
جون
تل ابیب میں یمنی نوادرات کی فروخت
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق یمن کے ایک محقق عبداللہ محسن
اگست
موٹروے کیس: کیس کا فیصلہ ،مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 20 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ
مارچ
حقانی کی مصر، سوڈان اور فلسطین کے علماء کے ساتھ گفتگو
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے
جنوری