?️
سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اس ملک کی خارجہ پالیسی اور اس کے معاشی بحران کے حل کے لیے ایک نیا آئیڈیا پیش کیا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کا ماننا ہے کہ اس ملک کو قرضوں کے علاوہ دیگر ممالک کو مالی ادائیگیاں نہیں کرنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ راستے سے بھٹک چکا ہے ؟ وجہ، ٹرمپ کی زبانی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا کہ جب تک یہ رقم قرض کے طور پر نہیں دی جاتی، واشنگٹن کو دوسرے ممالک کو غیر ملکی امداد کے طور پر رقم دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
ٹرمپ، جو اس وقت امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے لیے حصہ لے رہے ہیں، نے ارکانِ کانگریس سے مخاطب ہو کر کہا کہ کیا آپ سن رہے ہیں، امریکی سینیٹ؟ کسی بھی ملک کو غیر ملکی امداد کی مد میں کوئی رقم نہیں دی جانی چاہیے مگر یہ کہ قرض کے طور پر دی جائے
امریکہ کے سابق صدر کا خیال ہے کہ اس ملک کو بے وقوفانہ طریقے سے اور واپسی کی امید کے بغیر دوسرے ممالک کو پیسہ نہیں دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی مستقبل کی خارجہ پالیسی میں اسرائیل اور یوکرین کے تناظر کا تجزیہ!
ٹرمپ نے اپنی انتخابی تقاریر میں جوبائیڈن کی صدارت کے دوران متعدد بار امریکہ کے معاشی اور سیاسی مسائل پر بات کی،امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے اپنی کارکردگی سے امریکہ کو دنیا میں مضحکہ خیز بنا دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
انگلستان کے ایک علاقے میں مسلمان وزیر کا استعفیٰ
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: لندن سے حمزہ یوسف برطانیہ کے خطے کے پہلے سینئر سیاستداں
اپریل
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
’یونانی کوسٹ گارڈ کے رسی سے کشتی کھینچنے کی وجہ سے حادثہ ہوا‘
?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) یونان کے قریب کشتی کی تباہی سے بچ جانے
جولائی
ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی
دسمبر
غزہ جنگ بندی کی وجوہات
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر
اگست
امریکی انسانی حقوق
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ
اگست
مغرب کا بنایا ہوا عفریت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو
فروری
پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے
?️ 2 مارچ 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ
مارچ