سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چوتھے بحری بیڑے نے اس میں شامل افراد کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ بحری بیڑے میں شامل ایک جنگی جہاز کا عملہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے اور یہ جہاز اگلی اطلاع تک بندرگاہ پر ہی رہے گا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے چوتھے بحری بیڑے نے اطلاع دی ہے کہ یو ایس ایس جنگی بیڑے کا عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہےاور یہ جہاز اگلی اطلاع تک گوانتاناموبے کی بندرگاہ پر ہی لنگر ڈالے رہے گا۔
فورتھ فلیٹ نے ایک بیان میں کہاکہ یو ایس ایس بیڑے کا جنگی جہاز بندرگاہ میں ہی رہے گا کیونکہ کچھ اس کے کچھ عملے کا کوئیڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بحریہ نے کورونا کا شکار ہونے والےعملے کے ارکان کی صحیح تعداد نہیں بتائی، فورتھ فلیٹ نیوز سروس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس بیماری میں مبتلا افراد میں بیماری کی ہلکی علامات ہیں نیز بھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ان میں کس قسم کا وائرس ہے ۔
واضح رہے کہ USS Milwaukee کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں مشترکہ انٹر ایجنسی جوائنٹ آپریشنز فورس مشن کی مدد کے لیے آپریشن کے چوتھے بیڑے کے علاقے میں تعینات ہے، یہ جہاز 14 دسمبر کو جیکسن ویل، فلوریڈا سے بھیجا گیا تھا۔