🗓️
سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے ایک سینئر رکن نے ہفتے کی صبح عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر امریکی دہشت گرد فوج کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یمنی انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی الکحوم نے علاقے میں مزاحمتی محور کی حمایت کرتے ہوئے عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر امریکی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپوں کا رول
عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر امریکی دہشت گرد فوج کے رات گئے ہوائی حملے کے بعد یمن کی انصار اللہ تحریک کے سینئر رکن نے المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر عراق، شام، فلسطین اور پورے خطے میں مزاحمتی گروہوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ امریکن دہشتگرد فوج (CENTCOM) کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام اور اردن کی سرحد پر واقع "ٹاور-22” بیس پر حملے میں اس ملک کے 3 فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 16 بجے، اس نے عراق اور شام کے علاقے میں 85 سے زیادہ پوائنٹس پر حملہ کیا۔
امریکی فوج نے اعلان کیا کہ ان ٹھکانوں پر حملے میں کئی طیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کا استعمال کیا گیا جنہوں نے امریکہ سے اڑان بھری تھی۔
اس بیان کے مطابق ان حملوں میں 125 بم استعمال کیے گئے جن سے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، انٹیلی جنس، راکٹ اور میزائل مراکز، ڈرون اسٹوریج کے گوداموں اور ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کی لاجسٹک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ میں ایران سے لڑنے کی ہمت ہے؟
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے وہ مقبوضہ علاقوں اور خطے میں واشنگٹن کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کو تیز کرے گی جس کی وجہ فلسطینیوں کے خلاف قتل و غارت اور جرائم میں امریکہ کی مداخلت ہے۔
مشہور خبریں۔
الجولانی کی شامی فوجیوں کو دھمکی
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ ہیئت تحریرالشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے
دسمبر
قدیم ترین مردہ کہکشاں کے بارے میں نئے انکشافات
🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یونیورسٹی آف کیمبرج کے کاولی انسٹی ٹیوٹ آف
اپریل
امریکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے
فروری
کیا نیتن یاہو نے غزہ میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے؟
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے اپنے الفاظ میں کسی نہ کسی طرح
مارچ
کراچی کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس
🗓️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا
جولائی
جرمنی کی روس کو دھمکی
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے
جنوری
جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو قید کی سزا
🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق صدر
دسمبر
کورونا سے مزید 31 افراد کا انتقال کر گئے
🗓️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر
فروری