🗓️
سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے سرکاری اداروں پر ہیکرز کے حالیہ حملے کے بعد لاکھوں افراد کی ذاتی تفصیلات آن لائن منظر عام پر آئی ہیں۔
امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست لوزیانا اور اوریگون میں ریاستی اور وفاقی ایجنسیوں پر ہونے والے حالیہ سائبر حملے کے بعد 35 لاکھ سے زائد افراد کی ذاتی معلومات آن لائن منظر عام پر آئی ہیں۔
سی این این نے امریکی حکومتی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ان معلومات میں لوگوں کے شناختی کارڈز اور ڈرائیونگ لائسنس کی تفصیلات موجود ہیں۔
مزید:امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا
امریکی حکام نے اس سائبر حملے کے مرتکب افراد کی براہ راست کسی کی شناخت نہیں کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ہیکنگ حملہ روسی رینسم ویئر کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔
کل بروز جمعہ امریکہ کی سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار ایرک گولڈسٹین نے اس ملک کے متعدد سرکاری دفاتر پر سائبر حملے کی خبر دی۔
مزید پڑھیں:امریکی بنیادی ڈھانچہ پر سائبر حملہ
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے گولڈسٹین نے کہا کہ اس سائبر حملے کی وجہ امریکی حکومتی اداروں میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر میں سکیورٹی کی کمزوری تھی، انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کی کوششوں کی بھی اطلاع دی۔
امریکی اہلکار نے سائبر حملوں کو منظم کرنے والے ممالک یا گروپوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا،یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی متعدد امریکی یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور دفاتر کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
حماس کے رہنماؤں کو اس وقت قتل کرنا چاہیے جب زیادہ فائدہ ہو: صہیونی اہلکار
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی لیڈر کے سربراہ
مئی
مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے
🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا
🗓️ 8 جنوری 2023صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فوری طبی معائنہ کیا
جنوری
صہیونی وزیر تعلیم کے مشیر ہلاک
🗓️ 15 اگست 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صہیونی حکومت کے وزیر تعلیم
اگست
عراقی سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شامی تیل کی چوری
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: قابض امریکی افواج نے درجنوں ٹرکوں کے قافلے کو جو
جنوری
سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت
🗓️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ
فروری
فردوس نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخرکردیا
🗓️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی، فردوس شمیم
جولائی
دمشق عالمی بحرانوں کے اثرات سے محفوظ نہیں : شامی وزیر اقتصادیات
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور خارجہ تجارت نے اس بات
فروری