?️
سچ خبریں:امریکہ یوکرین کی جنگ سے متعلق دستاویزات کے افشا ہونے کی وجہ سے معلومات کے منظر عام پر آنے سے پریشان ہے۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے یوکرین کی جنگ کے بارے میں اس ملک کی خفیہ دستاویزات کے افشاء سے متعلق ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع، جسے پینٹاگون کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنی توجہ اس بات پر مرکوز کر رکھی ہے کہ کس طرح درجنوں سربستہ راز افشا کیے جائیں۔
وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یہ دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اعلیٰ خفیہ سکیورٹی کلیئرنس والے سکیورٹی سسٹمز کی ہیکنگ کیسے ہوئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس یوکرین کی جنگ سے متعلق دستاویزات کے افشاء ہونے سے منظرعام پر آنے والی معلومات کے نتائج سے پریشان ہے۔
امریکی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ افشا ہونے والی دستاویزات میں دیگر ممالک کے اندرونی معاملات سے متعلق سکیورٹی معلومات بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی افشا ہونے والی دستاویزات میں صیہونی حکومت کے علاوہ جنوبی کوریا اور انگلینڈ کی معلومات بھی شامل ہیں۔
واشنگٹن کے سکیورٹی حکام کا خیال ہے کہ محکمہ دفاع کی افشا ہونے والی دستاویزات سے عالمی سطح پر امریکی قومی سلامتی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،امریکی حکام اس ملک کی انتہائی حساس معلومات کے افشا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اتحادی ممالک کی معلومات کے افشاء ہونے پر بھی کافی پریشان ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ افشا ہونے والی دستاویزات دو ماہ قبل کی ہیں لیکن ان سے یوکرین میں جنگ کے دوران گہرا اثر پڑ سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق افشا ہونے والی دستاویزات کی معلومات میدان جنگ میں ممکنہ کمزوریوں اور یوکرینی افواج کی ساخت کی نشاندہی کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ فی الحال پینٹاگون اور امریکی محکمہ انصاف یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یوکرین اور پینٹاگون کے بین الاقوامی معاملات کے بارے میں خفیہ دستاویزات انٹرنیٹ پر کیسے جاری کی گئیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: خارجہ امور کے مصنف اور تجزیہ کار حسن ہردان نے
فروری
کیا امریکہ کو فلسطین اور تل ابیب کے درمیان جنگ روکنے میں دلچسپی ہے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا کہ
اکتوبر
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ
ستمبر
آزادی بیان کا دعویٰ کرنے والے ممالک میں قرآن پاک کی سلسلہ وار توہین
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن کے فورا بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی
جنوری
مسئلہ فلسطین کی کامیابی شام کی کامیابی ہے: بشار الاسد
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کی رپورٹ میں شام کے صدر بشار الاسد کے
مئی
کیا غزہ میں عنقریب جنگ بندی ہوگی؟وائٹ ہاؤس کا کیا کہنا ہے؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیل اور
ستمبر
افغانستان کا مسئلہ حل کرنا چاہیے:پیوٹن
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ
ستمبر
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی
دسمبر