?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور خیبرپختونخوا قیادت نے ان خبروں کو مسترد کردیا کہ پارٹی کی صوبائی تنظیم نے سابق وزیراعلیٰ سردار مہتاب احمد خان عباسی اور سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا سمیت کچھ سینئر رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔
پارٹی کا ردعمل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شوکاز نوٹس کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا چیپٹر نے مسلم لیگ (ن) کے 5 رہنماؤں، مہتاب احمد خان عباسی، اقبال ظفر جھگڑا، ارباب خضر حیات، فرید خان اور ایصال خان کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
مبینہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ان رہنماؤں کو ’پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے، پارٹی کے فیصلوں کو نہ ماننے، خیبرپختونخوا میں پارٹی کو 2 دھڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں پارٹی قیادت کے خلاف بیانات دینے اور توہین آمیز تقاریر کرنے‘ پر نکالا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر امیر مقام نے ڈان کو بتایا کہ ’یہ (نوٹس) جعلی ہے، ہم اس کی تردید کرتے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ یہ نوٹس کس نے جاری کیا‘۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نوٹیفکیشن شیئر کیا اور بڑے حروف میں ’جعلی‘ کا کیپشن دیا۔
خیبرپختونخوا میں پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری اختیار ولی خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں نوٹس کو ’فوٹو شاپڈ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کسی نے ’سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جعلی نوٹس‘ کا استعمال کیا ہے، پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔
یہ واقعہ پارٹی کے صوبائی رہنما سردار مہتاب عباسی اور امیر مقام کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے درمیان سامنے آیا۔
کچھ عرصہ قبل مہتاب خان عباسی نے اپنے آبائی شہر ایبٹ آباد میں ایک پریس کانفرنس کی اور امیر مقام پر پارٹی کو مجروح کرنے اور کمزور کرنے کا الزام لگایا۔
اس کے بعد جلد ہی پشاور میں ظفر اقبال جھگڑا کی رہائش گاہ پر دو بیک ٹو بیک ملاقاتیں ہوئیں، جہاں صوبائی صدر کی برطرفی کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک نظری (نظریاتی) دھڑا شروع ہوا۔
مہتاب خان عباسی نے پہلی میٹنگ میں شرکت کی اور اعلان کیا گیا کہ گروپ جلد ہی امیر مقام کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو اپنی فوج کی زمینی طاقت پر کوئی بھروسہ نہیں
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سرکردہ عسکری تجزیہ کاروں میں سے ایک تل
اکتوبر
چینی ٹیکسٹائل گروپ کا پاکستان سے برآمدات 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان
?️ 22 ستمبر 2024اسلام آ باد: (سچ خبریں) چینی ٹیکسٹائل گروپ نے پاکستان کے ٹیکسٹائل
ستمبر
پنجاب میں سیاسی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی
?️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب
جنوری
ایمن، منال کا خواتین کیلئے حوصلہ افزا پیغام ایک کلک کی ضرورت
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستانی اسٹار بہنوں منال خان اور ایمن منیب
مارچ
غزہ جنگ کے حوالے سے پاکستانی عوام امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟؛ احسن اقبال کی زبانی
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ
جولائی
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون
ہمارا ملک امریکی سامراج کے نشانے پر ہے: ونزویلا کے وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: ونزویلا کے وزیر خارجہ ایوان پینٹو نے ملک پر حملوں کے
جاپان کے ساتھ امریکہ کا ایک نیا معاہدہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو خبر دی ہے کہ
اگست