سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ یورپیوں کو کمزور کرنے اور روس کے ساتھ اس کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہا کہ امریکہ یورپ کو کمزور کرنے اور ماسکو اور یورپ کے درمیان تعلقات کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہا ہے،رپورٹ کے مطابق روسی سیکورٹی عہدہ دار نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کی طرح امریکہ کا ہدف بالکل واضح ہے ، وہ یورپ کو کمزور کرنا اور روس کے ساتھ اس کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتا ہے تاکہ اسے اپنے معاشی مستقبل کے لیے ناقابل تردید فوائد حاصل ہوں۔
پیٹروشیف نے مزید کہا کہ سب سے بدصورت اور افسوسناک مثال یوکرین میں واشنگٹن کی تباہ کن پالیسی ہے، جس کی منصوبہ بندی اس کی آزادی کے بعد سے گزشتہ تیس سالوں سے روس مخالف شکل میں کی جا رہی ہے، روسی عہدہ دار نے کہا کہ امریکہ اپنے یورپی اتحادیوں کو روس پر ناجائز پابندیاں لگانے پر مجبور کر رہا ہے جس سے زیادہ تر ان کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ابھی بھی جبکہ روس کی طرف سے پابندیوں پر مکمل ردعمل نہیں دکھایا گیا ہے، یورپی ممالک میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔