?️
سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات گہرے بحران کا شکار ہیں۔
اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ روس امریکہ کے ساتھ برابری اور احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ ہم ہمیشہ روس اور امریکہ کے درمیان برابری اور خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ یہ مستقبل میں ہمارا رہنما اصول ہوگا۔
روسی صدر نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات، جن پر دنیا کی سلامتی اور استحکام کا انحصار ہے ایک گہرے بحران میں گھرے ہوئے ہیں۔
روسی صدر نے نوٹ کیا کہ یہ بحران جدید عالمی نظام کے لیے بہت مختلف نقطہ نظر سے پیدا ہوا ہے۔
روس کے صدر نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی سفیر سیاسی مذاکرات اور انسانی مسائل میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس اپنے شراکت داروں سے دوطرفہ تعلقات میں برابری کے اصولوں پر کاربند رہنے کی توقع رکھتا ہے۔
خبر رساں ادارے سپوتنک کے مطابق پوتن نے غیر ملکی سفیروں کو روسی خارجہ پالیسی کے نئے تصور سے بھی آگاہ کیا۔
اس سے قبل روس کے صدر نے ایک مضمون میں امریکہ کو 2014 میں یوکرین میں مسلح بغاوت کے انعقاد کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کی وجہ سے اس وقت کے صدر وکٹر یانوکووچ کو معزول کر دیا گیا تھا اور یوکرین میں مغرب نواز حکومت کی تشکیل ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
عالمی عدالت انصاف نے صیہونیوں سے کیا کہا ہے؟
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیلی حکومت
مارچ
روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے
اپریل
ہم یمنیوں کےخلاف سعودی عرب کی مدد کرنے کے تیار ہیں:امریکہ
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یمن کی فوج اور عوامی
مارچ
اب تک کی معلومات بظاہر یہ ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا،وزیر داخلہ
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے
نومبر
ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ
مئی
واشنگٹن ایف بی آئی دفتر کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے دفتر کے
مئی
وہ راز جو نیتن یاہو نے فاش کیا
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست ہمیشہ سے میڈیا سنسرشپ کے ذریعے اپنے خلاف
جون
54 روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی شہادت کا امکان
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: 54 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کاید
ستمبر